ETV Bharat / state

Excise Policy Case منیش سسودیا پانچ اپریل تک عدالتی حراست میں بھیجے گئے

دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیس میں عام آدمی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کا ریمانڈ آج ختم ہو گیا۔ سسودیا کو ای ڈی نے تقریباً 2 بجے روز ایونیو کورٹ میں پیش کیا، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 3:37 PM IST

نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ساتھ بدھ کو راؤز ایونیو کورٹ پہنچے۔ سسودیا کو دوپہر تقریباً 2 بجے خصوصی سی بی آئی جج ایم کے ناگپال کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 5 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

غور طلب ہے کہ 16 مارچ کو عدالت نے ای ڈی کے مطالبے پر سسودیا کو پانچ دن کے ریمانڈ پر بھیجا تھا۔ اس سے پہلے بھی 10 مارچ کو انہیں ای ڈی نے سات دن کے ریمانڈ پر بھیجا تھا۔ سسودیا کو ای ڈی نے 9 مارچ کو تہاڑ جیل سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔ اس لیے اب تیسری بار ای ڈی کے ریمانڈ میں اضافے کا امکان بہت کم ہے۔ ایسے میں سسودیا کو عدالت سے تہاڑ جیل بھیجا جائے گا۔ دو دن پہلے عدالت نے سی بی آئی کیس میں سسودیا کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کی تھی۔ اس کے مطابق سسودیا کو 3 اپریل تک تہاڑ جیل بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Excise Policy Case منیش سسودیا کی ضمانت درخواست پر 24 مارچ کو سماعت

قابل ذکر ہے کہ منگل کو سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ای ڈی کو اس معاملے میں جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔ اس کے ساتھ ہی درخواست ضمانت پر بحث کے لیے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سسودیا کی جانب سے سینئر وکیل دیا کرشنن نے ضمانت کا مطالبہ کیا۔ کرشنن نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں کے ذریعہ درج مقدمات میں سسودیا کے خلاف ضمانت کی درخواستیں داخل کی تھیں۔ درخواست میں سسودیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ سی بی آئی کے کہنے پر تحقیقات میں شامل ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.