سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈوکیٹ اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے صدر آدرش چندر اگروال اور امریکی مصںف الیزابیتھ ہورن کی مشترکہ کتاب ’نریندر مودی: ہاربنگر آف پروسپیریٹی اینڈ ایپوسٹل آف ورلڈ پیس‘ کی رسم اجراء کرتے ہوئے جسٹس بالا کرشنن نے جمعہ کو کہا کہ عام مرد اور خاتون سمیت ہر شہری اس عظیم رہنما کی زندگی کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا،’وبا سے متعلق موجودہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے تمام شہری کو اچھا بننا ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم ہماری قیادت کریں گے اور عوام کو اس مشکل دور سے ابھرنے میں مدد کریں گے‘۔ یہ کتاب 10 بھارتی اور 10 غیر ملکی زبانوں میں ایک ساتھ شائع ہوئی ہے۔
آرٹ آف لیونگ کے ڈائریکٹر، سماجی خدمت گذار سری سری روی شنکر نے کہا کہ مودی بہتری کے لیے تبدیلی کا سخت فیصلہ لینے والے رہنما ہیں۔ گذشتہ کچھ برسوں میں مودی کے سبب دنیا کی نظر میں بھارت کی شبیہ بہتر ہوئی ہے۔ خواہ اقوام متحدہ ہو یا عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس، ہر نظریے سے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر بھارت کی چھاپ چھوڑی ہے۔
یوگا گرو بابا رام دیو نے کہا کہ اگر ہمارے سامنے ایک بڑا آئیڈیل ہوتا ہے تو ہم اس سے کچھ سیکھتے ہیں۔ کوئی شخص تبدیلی کا محرک کیسے بنتا ہے، ایک لڑکا، کام کرنے والا کیسا ہوتا ہے وزیر اعظم اس بات جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔
ویبنار کا آغاز کرتے ہوئے مصنف اگروال نے کہا کہ یہ مودی کی فلاحی منصوبوں، سودیشی سے متعلق ان کی پالیسیوں اور معاشرتی تبدیلی کے ان کے نظریات کی وجہ سے ہی ہے جس میں امریکی مصنفہ ہورن کتاب لکھنے میں اشتراک پر راضی ہوگئیں۔
وزیر اعظم کو ایک کرشماتی رہنما اور اول درجے کے انتخابی حکمت عملی تیار کرنے والا قرار دیتے ہوئے اگروال نے کہا،’مودی نہ صرف غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں بلکہ عام آدمی میں عملی تبدیلی کے محرک بننا چاہتے ہیں تاکہ ملک کے باشندے سوچھ بھارت، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور جن دھن کھاتے کھلوانے جیسے سودمند مہموں پر عمل کر سکیں۔ نوٹ بندی، اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)، بینکرپسی اینڈ انسولوینسی کوڈ جیسے اقدام کرکے یہ ثابت کر دیا کہ ملک کے حق میں وہ کوئی بھی سخت اقدام کرنے کا جگر رکھتے ہیں۔
الیزا بیتھ ہورن نے کہا کہ انہوں نے زندگی کے کئی تھپیڑے سہے ہیں اور ہر بار گر کر سنبھلنے کی کوشش کی ہے۔ آج وہ برے دنوں سے نکل چکی ہیں لیکن انھیں خود میں اور مودی جسیے عظیم رہنما میں بایں طور یکسانیت نظر آتی ہے کہ وہ شکست نہ تسلیم کرنے کا جذبہ، مستحکم عزم کے ساتھ خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس) کے قومی مجلس عاملہ کے رکن اندریش کمار نے بھی کہا کہ کورونا کے زمانے میں مودی کی شخصیت اور قیادت نکھر کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے ملک کی داخلی دہشت گردی اور سرحد پر خطرے سے متعلق ایک مضبوط بھارت کو بھی متعارف کرایا ہے اور معاشی بدحالی سے گذرتے ہوئے دنیا کے درمیان خود کفیل ہندوستان کا بلو پرنٹ بھی رکھا ہے۔
آر ایس ایس کے پبلسٹی اینڈ کمیونیکیشن سیل انچارج رام لال نے کہا کہ سماجی، مذہبی، سیاسی قیادت کا امتحان مشکل حالات میں ہی ہوتا ہے اور وزیر اعظم نے اس کا مظاہرہ ذہن، قول و فعل سے کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشکل حالات میں بھی مختلف پارٹیوں کی ریاستی حکومتوں اور ملک کے شہریوں نے سنجیدہ انداز میں ان کے اپیل پرعمل کیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر شیام جاجو نے کہا کہ اس کتاب کے ذریعے مودی کی کامیابیوں کو عوام تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وشو ہندو پریشد کے نائب صدر چمپت رائے، سابق مرکزی وزیر یوگیندر مکاوانا اور رکن پارلیمنٹ بھونیشور کالیتا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔