ETV Bharat / state

Kejriwal on Education: ہر بچے کو مفت تعلیم، ہر شخص کو مفت علاج کی سہولت ملے: کیجریوال - مفت تعلیم پر کیجریوال نے کیا کہا

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تمام حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں ہر بچے کے لیے مفت تعلیم، ہر شخص کے لیے مفت علاج، ہر خاندان کے لیے 300 یونٹ مفت بجلی اور بے روزگاروں کو بے روزگاری بھتہ دینے کا بندوبست کیا جائے۔ Kejriwal on free treatment

ہر بچے کو مفت تعلیم، ہر شخص کو مفت علاج کی سہولت ملے، کیجریوال

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 7:32 AM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پچھلے کچھ دنوں سے ملک بھر میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ غریبوں، عام لوگوں اور متوسط ​​طبقے کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات بند کر دی جائیں۔ کیونکہ اس کی وجہ سے حکومتیں خسارے میں ہیں۔ کچھ لوگ انہیں فری بی کہہ رہے ہیں تو کوئی انہیں فری کی ریوڑی کہہ رہے ہیں۔ طرح طرح کے الفاظ استعمال کر کے پورے ملک میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ حکومتوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ Kejriwal criticized on Central Govt

انہوں نے کہا کہ 'یہ ماحول بنایا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں بچوں کو جو مفت تعلیم دی جاتی ہے، اسے بند کر دیا جائے۔ جب ملک کے لوگ آزادی کی سالگرہ پر یہ سنتے ہیں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ ویسے تو آزادی کے 75ویں سال میں ایسا نظام تعلیم بنا دینا چاہیے تھا کہ ہمارے بچے پورے ملک میں اچھی اور مفت تعلیم حاصل کرتے۔ لیکن آزادی کی 75 ویں سالگرہ میں ہم ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ ہمارے ملک کے بچوں کو اچھی اور مفت تعلیم دینا ایک بوجھ ہے اور اس سے حکومتوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس سے بری بات کوئی نہیں ہو سکتی۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں پوری پلاننگ کرنی چاہیے تھی کہ 75 سال میں جو کمی رہ گئی ہے، ہم سب مل کر اس کمی کو جنگی پیمانے پر پورا کریں گے۔ ہم مل کر ایسا منصوبہ بنائیں گے کہ اگلے پانچ سالوں میں پورے ملک میں بہترین سرکاری اسکول بنائیں گے اور بچوں کو اچھی تعلیم دیں گے۔ تب آزادی کی 75ویں سالگرہ حقیقی معنوں میں منائی جاتی۔ لیکن ہم کیا کر رہے ہیں؟ ہم مل کر ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ اب سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم دینا بند کیا جائے گا"۔

کیجریوال نے کہا کہ 'ملک بھر میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں کے اندر مفت علاج بند کر دیا جائے گا۔ یا تو سرکاری اسپتال بند کر دیے جائیں گے یا پیسے کے عوض سرکاری اسپتالوں میں بھی علاج کروایا جائے گا۔ سرکاری اسپتالوں کے اندر ادویات، جانچ اور سرجری سمیت ہر چیز کے لیے رقم وصول کی جائے گی۔ جس کے پاس پیسہ ہے وہ اپنا علاج کرائے اور جس کے پاس پیسہ نہیں وہ جہاں چاہے جا سکتا ہے۔ اس قسم کی باتیں آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کی جا رہی ہیں۔ ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے، گویا عام لوگوں کو مفت بجلی دینا جرم ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Free Spoken English course: مفت انگلش اسپیکنگ کورس پچاس مراکز پر چلایا جائے گا، کیجریوال

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'جو لوگ یہ ماحول بنا رہے ہیں، ان لوگوں نے ملک کے چند لوگوں کے 10 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کر دیے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان چند لوگوں میں سے بہت سے ان کے بہترین دوست تھے۔ مگر کوئی بھی اس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.