دوران معائنہ کیمپس کی صفائی ستھرائی، گیٹ پر سینیٹائزر کی فراہمی، تمام عملے کے ماسک اور گلبس لگانے، ہوٹل میں ہر گاہک کی ہسٹری / تفصیلات لینے کی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں ایک لفٹ میں لفٹ مین اور تین کسٹمر سے زیادہ نہ ہوں۔
ریسٹورنٹ میں سیٹنگ گنجائش 50 فیصد رکھنی ہوگی۔ واش روم کی صفائی، پارکنگ سسٹم کے رہنما اصولوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
ضلع میں ڈی ایل ایف مال کے علاوہ تمام مالز کھول دیے گئے ہیں۔ ہدایات کے مطابق ڈی ایل ایف مال میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔