ETV Bharat / state

Gym Operator Shot Dead in Delhi دہلی میں جم آپریٹر کا گولی مار کر قتل

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 7:25 AM IST

Updated : Dec 31, 2022, 7:43 AM IST

دہلی کے پریت وہار علاقے میں نقاب پوش بدمعاشوں نے انرجی جم کے آپریٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ دو بدمعاشوں نے دفتر میں گھس کر جم آپریٹر کو تین گولیاں ماریں جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ Miscreants Shot Gym operator In East Delhi

Gym operator shot dead in Delhi
Gym operator shot dead in Delhi

دہلی میں جم آپریٹر کا گولی مار کر قتل

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے پریت وہار علاقے میں بدمعاشوں نے جمعہ کی دیر شام جم آپریٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پریت وہار تھانے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ضلع کے اعلیٰ پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مرنے والے جم آپریٹر کی شناخت 45 سالہ مہندر اگروال کے طور پر کی گئی ہے۔ Gym operator shot dead in Preet Vihar

متوفی مہیندر اگروال کئی جگہوں پر انرجی جم اینڈ اسپا کے نام سے جم اور اسپا چلاتے تھے۔ اس کے ساتھ ان کا جم میں استعمال ہونے والے آلات کا بھی کاروبار ہے۔ انرجی جم اینڈ سپا کا ہیڈ کوارٹر پریت وہار علاقے میں وکاس مارگ پر ایک عمارت کی پہلی منزل پر ہے۔ بیسمنٹ میں ایک جم بھی ہے۔ مہیندر اگروال جمعہ کی دیر شام تقریباً 8 بجے اپنے دفتر میں تھے جب ہتھیاروں سے لیس تین بدمعاش دفتر میں داخل ہوئے اور مہندر اگروال پر یکے بعد دیگرے تین گولیاں چلائیں۔ مہندر اگروال کے سر میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ دیے۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in Firozabad فیروزآباد میں دن دہاڑے وکیل کا گولی مار کر قتل

بتایا جا رہا ہے کہ بھاگتے ہوئے بدمعاش دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر بھی لے گئے تاکہ ان کی شناخت نہ ہو سکے۔ فی الحال مشرقی دہلی ضلع پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی اسکین کیا جارہا ہے تاکہ بدمعاشوں کی شناخت کی جاسکے۔ اطلاع ملتے ہی مہندر اگروال کے رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آپسی دشمنی کی بنا پر بدمعاشوں نے واردات کو انجام دیا ہے۔

Last Updated : Dec 31, 2022, 7:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.