ETV Bharat / state

ملازم ایک کروڑ کے زیور لے کر فرار

دہلی کے قرول باغ علاقے میں ایک جیولری دکان کے مالک نے اپنے ملازم کے خلاف ایک کروڑ روپئے کے زیوارات لے کر فرار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے قرول باغ تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ہے۔

دہلی:ملازم ایک کروڑ کے زیور لے کر فرار
دہلی:ملازم ایک کروڑ کے زیور لے کر فرار
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 1:08 PM IST

دہلی کے قرول باغ علاقہ میں ایک جیولری نے اپنے ملازم کے خلاف تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے جس پر الزام لگایا ہے ان کے تقریباً ایک کروڑ روپے کے زیورات لے کر فرار ہوگیا ہے۔

اطلاع کے مطابق دہلی کے پتمپورا علاقے کا رہائشی رجت کا قرول باغ میں زیوارت کی ایک دکان ہے۔ان کے دکان میں منوجی نامی ایک نوجوان گزشتہ دو برسوں سے ان کے ساتھ کام کرتا تھا۔گزشتہ 21 مارچ کو رجت نے منوج کو 2200 گرام سونے کے زیوارت دے کر ہریانہ اور راجستھان میں ڈلیوری کے لیے بھیجا تھا۔

لیکن جب وہ راجستھان پہنچا تب ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔منوج نے اپنے مالک کو بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں پھنس گیا ہے، لیکن جب لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی تب بھی وہ راجستھان سے واپس نہیں لوٹا اور وہ بہانے بناتے رہا کہ وہ جلد ہی واپس آئے گا۔

دکان کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ منوج نے کچھ دن پہلے اپنا موبائل فون بند کردیا ہے۔جس کی وجہ سے انہیں شبہ ہے کہ وہ ان کے زیورات لے کر فرار ہوگیا ہے۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ زیورات کی قیمت تقریبا 1 کروڑ روپئے ہے۔پولیس نے ان کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا ہے۔پولیس ملزم منوج کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس کے لیے ٹیکنیکل سرویلانس کی مدد بھی لی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.