ETV Bharat / state

Assembly elections 2023 پانچ ریاستوں میں آج انتخابی شیڈول کا اعلان - الیکشن کمیشن کی جانب سے اتنخابات کا اعلان

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

Assembly elections 2023
Assembly elections 2023
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 10:30 AM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آج پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، میزورم، تلنگانہ اور راجستھان میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ کمیشن کے افسران کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار دیگر دو الیکشن کمشنروں کے ساتھ آج دوپہر 12 بجے ایک پریس کانفرنس میں ان ریاستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کریں گے۔

  • Election Commission of India to hold a press conference in Delhi today. The election schedule of the general election to legislative Assemblies of Mizoram, Chhattisgarh, Madhya Pradesh, Rajasthan and Telangana to be announced. pic.twitter.com/Xni6RJDise

    — ANI (@ANI) October 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان ریاستوں میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کمیشن نے ان ریاستوں میں منصفانہ اور پرامن انتخابات کرانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جن میں ووٹر لسٹوں کا جائزہ بھی شامل ہے۔ مجموعی طور پر پانچ ریاستوں میں 1,180 سے زیادہ انتخابی مشاہدین کا تقرر کیا جا رہا ہے، انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے اعلان سے قبل میٹنگ بلائی

واضح رہے کہ ان پانچ ریاستوں میں انتخابات کے اعلان سے پہلے سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہیں۔ ان ریاستوں کی حکمراں پارٹی سمیت دیگر پارٹیاں عوامی ریلیاں اور جلسے وغیرہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک دوسرے پر انتخابات کے پیش نظر الزام اور جوابی الزام کا دور بھی جاری ہے۔ ریاست تلنگانہ میں حکمراں پارٹی بی آر ایس سمیت بی جے پی اور کانگریس انتہائی سرگرم ہیں۔ وزیراعظم مودی ایک ہفتے کے دوران تین مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ وہیں دوسری جانب کانگریس تلنگانہ میں کرناٹک کی حکمت عملی کو اپنانے کی کوشش کرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.