قومی دارالحکومت دہلی کے بھارت نگر میں ایک خاتون اور بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کو دھمکی دینے کے بعد مظلوم نے بیٹی کے سامنے ماں کے ساتھ زیادتی کی۔
وہیں ایک نوجوان نے اس کی ویڈیو بنا لی اور ایک سماجی کارکن کو دے دیا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو منظر عام پر آئی بھارت نگر پولیس اسٹیشن فوری طور پر حرکت میں آگئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے وہ کرائے کے مکان سے سڑک پر آگئی تھی۔ متاثرہ سڑک پر ہی سوتی تھی اور کسی طرح گزارا کرتی تھی۔ گذشتہ رات دو بجے کے قریب کچھ شرپسندوں نے خاتون کو دھمکی دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو دوبارہ چمپارن جیسے سانحے کا سامنا کرنا پڑے گا: راہل
فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔