ETV Bharat / state

India Corona Update کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 65 ہزار سے متجاوز

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 12:40 PM IST

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 8 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ new corona death cases in India

کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 65 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی: بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے تقریباً سات ہزار نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 208 افراد کو ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 66 لاکھ 39 ہزار 736 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پیر کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 2 ہزار 123 ایکٹو کیسز کی کمی آئی ہے تاہم نئے کیسز کی وجہ سے ان کی تعداد 65 ہزار 683 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 4,48,98,893 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب کورونا وبا سے 8 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9,011 بڑھ کر 4,43,01,865 تک پہنچ گئی ہے۔

کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 158 ایکٹو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ میں 106، مغربی بنگال میں 78، تلنگانہ میں 21، مدھیہ پردیش میں آٹھ، میزورم میں چار، لداخ میں ایک کورونا کیسز بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں سب سے زیادہ 693 کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں کیرالہ میں 466 اور اتر پردیش میں 299، ہریانہ میں 267، ہماچل پردیش میں 224، مہاراشٹر میں 112 سمیت دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، جموں کشمیر، جھارکھنڈ، منی پور، میگھالیہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو اور اتراکھنڈ میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 993 نئے معاملات کی تصدیق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.