شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم نے کہا کہ دہلی میں چاند نظر نہیں آیا اور نا ہی کہیں سے شہادت آئی ہے، لہذا 25 مئی کو ہی عید منائی جائے گی۔
انہوں نے اپیل کی کہ مسلمان کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں ہی عید کی نماز کے وقت 4 رکعت نماز نفل ادا کریں۔
دہلی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ ممبئی، حیدرآباد دہلی، بھوپال، بنگلور، چینئی، آندھراپردیش، انڈوبار نکوبار، کلکتہ ، آسام، کرناٹک آج کہیں پر بھی شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ عیدالفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔
صدر مجلس علماےُدکن و مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ آج ماہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا 25 مئی کو یکم شوال المکرم ہوگی اور عید الفطر منائی جائے گی۔