ETV Bharat / state

ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا: امارت شرعیہ ہند

ملک کے سبھی حصوں میں عید کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تا ہم کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی اس کی شرعی شہادت موصول ہوئی اس لیے اب عید 25 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔

چاند نظر نہیں آیا
چاند نظر نہیں آیا
author img

By

Published : May 23, 2020, 10:45 PM IST

رمضان المبارک کے 29 ویں روزے کو مولانا حکیم الدین قاسمی (ناظم جمعۃ العلماء ہند) کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی امارت شریعہ ہند کی میٹنگ، دفتر امارت شریعہ ہند میں منعقد ہوئی جس میں عید کا چاند نظر نہیں آنے کا اعلان کیا گیا۔

حالانکہ دہلی میں مطلع غبار آلود ہے جبکہ منی پور، تری پورہ، آسام، بنگال، بہار، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش، مالیگاؤں، مہاراشٹر، بھڑوچ، انجار، انکلیشور گجرات سمیت ملک کے مختلف مقامات سے بھی رابطہ قائم کیا گیا لیکن کسی بھی جگہ سے رویت نہیں ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.