ETV Bharat / state

کورونا وائرس، اندیشوں اور معاشی بحران کے درمیان عید قرباں

عید قربان کے مقدس تہوار کو محض پانچ دن باقی ہیں۔ بازاروں میں خریداری جاری ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کا قہر عید الاضحی کی تیاریوں پر اثر انداز ہے۔

کورونا وائرس، اندیشوں اور معاشی بحران کے درمیان عید قرباں
کورونا وائرس، اندیشوں اور معاشی بحران کے درمیان عید قرباں
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 10:22 PM IST

ہریانہ کے مسلم اکثریتی علاقہ میوات کے بازاروں میں بھیڑ کافی کم ہے اور جو لوگ بازار آ رہے ہیں وہ بھی کنٹرول کے ساتھ خریداری کر رہے ہیں۔

بازاروں میں دوکان داروں کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے خریداری میں 70 فیصدی تک کمی واقع ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس، اندیشوں اور معاشی بحران کے درمیان عید قرباں

علماء کرام بھی کورونا وائرس کے چلتے عید قرباں کو احتیاط کے ساتھ منانے کی اپیل کر رہے ہیں۔نوح کے مفتی زاہد حسین نے کہا کہ قربانی گھروں میں کی جائے اور برادران وطن کا خیال کرتے ہوئے ادب کے ساتھ قربانی کا فریضہ انجام دیں۔

کورونا وائرس کے قہر کے درمیان عیدالاضحیٰ کے فرائض کو لیکر کئی اندیشے لوگوں کے سامنے ہیں۔اس طرح کی افواہیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ عید قرباں کے سبب دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔تاہم حکومتی ذرائع سے ایسی کسی بھی خبر کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.