ETV Bharat / state

Zakir Nagar Newly Elected Councilor 'ذاکر نگر وارڈ کے اسکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے گا' - ذاکر نگر کی اسکولوں کا تعلیمی نظام

ایم سی ڈی انتخابات میں ذاکر نگر سے جیت حاصل کرنے والی نو منتخب کونسلر نازیہ دانش نے کہا کہ وہ اسکولوں میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی کوشش کریں گی۔ Educational System in Schools of Zakir Nagar

Zakir Nagar Newly Elected Councilor
ذاکر نگر کی نو منتخب کونسلر نازیہ دانش
author img

By

Published : Dec 15, 2022, 6:00 PM IST

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں مسلم اکثریتی وارڈ 189 ذاکر نگر سے کانگریس پارٹی کے سابق کونسلر شعیب دانش کی اہلیہ نازیہ دانش نے عام آدمی پارٹی کی امیدوار سلمیٰ عارض کو شکست دی ہے۔ شعیب دانش 15 سال تک اس علاقے کے کونسلر رہ چکے ہیں اور اس بار اس سیٹ سے ان کی اہلیہ نے الیکشن لڑا تھا۔ نازیہ داںش کو 16 ہزار 878 ووٹ ملے جبکہ ان کی قریبی حریف عام آدمی پارٹی کی امیدوار سلمیٰ عارض نے 16 ہزار 405 ووٹ حاصل کئے۔ وہیں اس وارڈ سے کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی امیدوار کو محض 6565 ووٹ مل سکے۔ MCD Election 2022

ذاکر نگر کی نو منتخب کونسلر نازیہ دانش

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران نازیہ دانش نے کہا کہ 'دہلی میں عام آدمی پارٹ کی لہر تھی اور ذاکر نگر وارڈ سے بھی عام آدمی پارٹی کی امیدوار سلمی عارض سے سخت مقابلہ تھا لیکن یہاں کے عوام نے ان پر بھروسہ کیا اور انہیں جیت حاصل ہوئی۔

نومنتخب کونسلر نازیہ دانش نے کہا کہ 'ان کے شوہر نے 15 برس تک کونسلر رہتے ہوئے جو کام کئے ہیں انہی کاموں کو وہ آگے بڑھائیں گی نیز علاقے کی اسکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔ نازیہ دانش نے کہا کہ بٹلہ ہاؤس جام کا بڑا مسئلہ ہے اس پر بھی وہ کام کریں گی اسی کا ساتھ گلی و سڑکوں پر بھی خاص توجہ دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.