دہلی میں واقع 'اینگلو عربک اسکول اینڈ دہلی کالج' اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ برس بھی یہ کارواں نکالا گیا تھا تاہم اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے رواں برس بھی تعلیمی کارواں نکالنے کا اِرادہ کیاہے۔
تعلیمی کارواں نکالنے کے لیے تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں، گذشتہ ماہ اس سلسلے میں علاقے کی معزز شخصیات کی ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی جس میں تعلیمی کارواں کے تمام پہلوؤں پر غور و فکر کی گئی تھی۔
اس برس تعلیمی کارواں کے ذمہ دار حاجی میاں فیاض الدین نے لی ہے، اور انہوں نے بتایا کہ 'یہ کارواں آئندہ ماہ نکالا جائے گا اس بار کارواں کا راستہ ترکمان گیٹ سے نہ ہو کر لال کنواں علاقہ سے نکالا جائے گا، فی الحال تعلیمی کارواں کی تاریخ اب تک طے نہیں ہوئی ہے ۔