نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی Rahul Gandhi نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر پروپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی بنیاد جھوٹ پر ٹکی ہے اور پورا ملک اس حقیقت کو جانتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جھوٹ کے تانے بانے بنا کر ملک کو تقسیم کرنے کے لیے پولرائزیشن کی پالیسی اپنا رہے ہیں، وہیں کانگریس ہندوستان کو متحد کرنے کا کام کرتی رہی ہے اور آگے بھی ملک کو متحد کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی Rahul Gandhi Statement on ED۔
کانگریس رہنما نے ٹویٹ کیا کہ "پروپیگنڈہ اور جھوٹ بی جے پی اور آر ایس ایس کی اصل بنیاد ہیں۔ ملک کو نفرت کی آگ میں جھونک کر سیاسی فائدہ اٹھانے والی بی جے پی، آر ایس ایس کی تاریخ کو پورا ملک جانتا ہے۔ یہ چاہے جتنا ہی توڑنے کا کام کرلیں، کانگریس ہندوستان کو متحد کرنے کے لیے مزید کام کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں:
- National Herald Case: ای ڈی نے راہل گاندھی سے پانچویں روز، رات دیر گئے تک پوچھ تاچھ کی
- Rahul Gandhi's wayanad office Vandalized: راہل گاندھی کے وائناڈ دفتر پر حملہ
کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ای ڈی نے مجھ سے پانچ دنوں تک پوچھ گچھ کی۔ مجھے تعجب ہو رہا ہے کہ انہوں نے دس دنوں تک پوچھ گچھ کیوں نہیں کی۔ ان کی پوچھ تاچھ میرے لیے میڈل کے برابر ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ بی جے پی کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کو کچھ نہیں کہتی؟ کیوں کہ بی جے پی اور سی پی ایم کے بیچ میں مفاہمت ہے۔
(یو این آئی)