کورونا انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے کاروباریوں کو راحت دی ہے۔
اب 30 جون 2020 تک جنرل ٹریڈ اینڈ اسٹوریج لائسنس، فیکٹری لائسنس، ہیلتھ ٹریڈ لائسنس کی تجدید پر کوئی جرمانہ یا سود نہیں عائد کیا جائے گا۔
مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا کے پیش نظر مشرقی دہلی کے عوام کے مفاد میں لیا گیا ہے۔
اب 30 جون 2020 تک جنرل ٹریڈ اینڈ اسٹوریج لائسنس، فیکٹری لائسنس، ہیلتھ ٹریڈ لائسنس کی تجدید پر کوئی جرمانہ اور سود نہیں لیا جائے گا۔ حالانکہ 30 جون 2020 کے بعد قواعد کے مطابق لائسنس کی تجدید پر جرمانہ اور سود وصول کیا جائے گا۔