ETV Bharat / state

پی چدمبرم، سی بی آئی تحویل میں ہی رہیں گے - money laundering

آئی این ایکس میڈیا کیس میں کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ کی سی بی آئی تحویل میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پی چدمبرم کی تحویل میں اضافہ
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 5:44 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:19 PM IST

آئی این ایکس میڈیا میں منی لانڈرنگ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے جانچ کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی سی بی آئی تحویل کی مدت میں دو ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

پی چدمبرم کی تحویل میں اضافہ
پی چدمبرم کی تحویل میں اضافہ

واضح رہے کہ جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے ای ڈی سے جڑے معاملے میں چدمبرم کو گرفتاری سے دی گئی راحت میں توسیع کی تھی کیونکہ ای ڈی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت سے اپنی بحث پوری کرنے کے لیے کم سے کم دو گھنٹے کا وقت طلب کیا تھا۔

خیال رہے کہ ای ڈی کی جانب سے مہتا نے دوپہر دو بجے اپنی بات رکھنی شروع کی لیکن عدالت کے اٹھنے تک ان کی جرح پوری نہیں ہوسکی تھی۔

تشار مہتا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اپنی بات مکمل کرنے کے لیے کم سے کم دو گھنٹے کا مزید وقت دیا جانا چاہیے۔

تشار مہتا نے دلیل دی ہے کہ ای ڈی کے پاس حق ہے کہ وہ ملزم کو گرفتار کرسکے لیکن اب حراست میں تفتیش ضروری ہے یا نہیں یہ عدالت کو طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو ثبوت ہیں۔ ان میں بیرون ممالک بینکوں سے ملی جانکاری بھی شامل ہیں۔

مہتا نے دلیل دی کہ ابھی ای ڈی جانچ کر رہی ہے۔ اس لیے ثبوتوں کو شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ جانچ کے وقت ثبوتوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے جس کے بعد اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پی چدمبرم اس وقت آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری سے جڑے مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کی جانچ کا سامنا کر رہے ہیں اور فی الحال مرکزی جانچ بیورو کی حراست میں ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.