الیکشن کمیشن نے سدھو کو وزیراعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض الزام لگانے اور ذاتی حملے کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور 24 گھنٹے کے اندر اس کا جواب دینے کو کہا ہے۔
سدھو کے 29 اپریل کے بیان کی شکایت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کمیشن سے کی تھی۔
کمیشن نے اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل افسر سے رپورٹ اور تقریر کا اصل متن مانگا تھا۔ کمیشن کو جب تمام اطلاع موصول ہوئی تو اس نے سدھو کو نوٹس جاری کیا۔
واضح ر ہے کہ اس سے پہلے بھی سدھو کو بہار کے کٹیہار لوک سبھا حلقہ میں انتخابی ریلی کے دوران قابل اعتراض بیان دینے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔