ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on ECI الیکشن کمیشن بی جے پی کی برانچ بن چکا ہے، محبوبہ - محبوبہ مفتی دورہ بجبہاڑہ

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ای سی آئی اب آزاد نہیں ہے جیسا کہ پہلے ہوا کرتا تھا کیونکہ یہ بی جے پی کے اشارے پر انتخابات کرواتا ہے۔ PDP Chief Mehbooba Mufti on ECI

الیکشن کمیشن بی جے پی کی برانچ بن چکا ہے، محبوبہ

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 2:11 PM IST

Updated : Nov 12, 2022, 4:33 PM IST

بجبہاڑہ: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کا ایک کٹھ پتلی ہے اور اسی پارٹی کے اشارے پر جموں وکشمیر میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار صرف ووٹ بٹورنے کے لئے کشمیری پنڈتوں کے دکھ درد کا استعمال کرتی ہے ورنہ اس پارٹی کو کسی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ کشمیری پنڈت پچھلے کئی ماہ سے جموں میں احتجاج کر رہے ہیں تو کبھی ان کی تنخواہ بند کی جاتی ہے تو کبھی راشن بند کیا جاتا ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔

الیکشن کمیشن بی جے پی کی برانچ بن چکا ہے، محبوبہ
انہوں نے کہا کہ ’موجودہ سرکار نے ہر چیز کو الٹ پلٹ کرکے رکھا دیا ہے ہمارے کشمیری پنڈت پچھلے کئی ماہ سے جموں میں در بدر ہیں کبھی ان کی تنخواہ بند کی جاتی ہے تو کبھی ان کا راشن بند کیا جاتا ہے‘۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’بی جے پی صرف ووٹ بٹورنے کے لئے ان کے دکھ درد کا استعمال کرتی ہے ورنہ اس جماعت کو کسی کی کوئی فکر نہیں ہے، یہ لوگ صرف الیکشن جیتنا چاہتے ہیں اس کے علاوہ ان کی کوئی سیاست نہیں ہے‘۔جموں وکشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے اور اس سے زیادہ بی جے پی کا کام ہے کیونکہ الیکشن کمیشن بی جے پی کا ایک برانچ بن گیا ہے۔الیکشن الیکشن کمیشن بی جے پی کا کٹھ پتلی بن گیا ہے جب بی جے پی اس کو اشارہ کرے گی تب وہ یہاں الیکشن منعقد کرانے کے لئے اعلان کرے گا۔ ہمارے الیکشن کمیشن پر ملک کو فخر تھا کیونکہ اس کو باہر کے ممالک بلاتے تھے کہ الیکشن کیسے کرانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Nov 12, 2022, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.