نئی دہلی: دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں اتوار کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قومی دارالحکومت دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ساتھ ہی ہریانہ کے کئی حصوں میں بھی زمین ہل گئی۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 19 کلومیٹر کی گہرائی میں دہلی سے 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی تھے اورجیسے ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: Asian Para Game بلیک بیری ایشیائی پیرا گیم کے لئے افیشیل سیریمونیل پارٹنر بنا۔،پیرالمپک کمیٹی سے شراکت داری
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 3 اکتوبر کو بھی دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دن زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔ لوگ گھروں سے نکل کر سڑکوں پر نکل آئے لیکن راحت کی بات یہ تھی کہ زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی قسم کا اور نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ زلزلہ کا مرکز ہریانہ کا فرید آباد تھا جبکہ زلزلے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
یو این آئی