قومی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.1 درج کی گئی۔ تاحال ابھی تک زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 20 دنوں کے دوران دارالحکومت دہلی میں زلزلے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 31 مئی کو دہلی کے روہنی علاقے میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.4 درج کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھی: آسام، بہار اور مغربی بنگال میں زلزلے کے جھٹکے
ابھی تک زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ زلزلے کی شدت بہت کم تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 'دہلی، زون 4 میں آتا ہے جو پہلے ہی زلزلوں کے لیے خطرناک ہے۔