ETV Bharat / state

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے - این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

پیر کی دیر رات ہریانہ کے جھجر سمیت دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 پر ریکارڈ کی گئی۔

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 9:43 AM IST

ریاست ہریانہ کے جھجر میں پیر کی شب کم شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہریانہ کے جھجر سے 10 کلومیٹر شمال میں تھا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 درج کی گئی۔ یہ زلزلہ رات 10 بجکر 36 منٹ پر آیا۔ اب تک زلزلے کے سبب کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے متعدد علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ اس سے قبل 20 جون کو قومی دارالحکومت کے علاقے پنجابی باغ میں 2.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ دہلی این سی آر (نیشنل کیپیٹل ریجن) میں گزشتہ سال سے زلزلے کے جھٹکے کئی بار محسوس کیے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر کم شدت کے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.