ETV Bharat / state

Earthquake in Delhi NCR دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حالانکہ زلزلے کے جھٹکے سے ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake Shakes in Delhi

دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
author img

By

Published : Nov 9, 2022, 6:54 AM IST

Updated : Nov 9, 2022, 7:39 AM IST

نئی دہلی: دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی بھارت میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ دہلی-این سی آر کے علاوہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، بہار، راجستھان میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ زلزلے کا وقت تقریباً ایک بج کر 57 منٹ پر بتایا جا رہا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.3 بتائی گئی ہے۔ ابھی تک پورے شمالی بھارت میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake Tremors Across in Delhi NCR

اس زلزلہ کا مرکز نیپال میں زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ اس زلزلے کا اثر چین تک محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خالی میدانوں اور سڑکوں پر جمع ہوگئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا۔ جب زلزلہ آیا تو زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔ جن کو پتا چلا وہ فوراً گھر سے نکل گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اس زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا۔ Earthquake hits Nepal

نیپال کے ڈوتی ضلع میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ نیپال کے قومی زلزلہ مرکز (این ایس سی) نے کہا کہ نیپال کے مغربی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ این ایس سی کے اعداد و شمار کے مطابق، منگل کو رات 9:07 (مقامی وقت) پر 5.7 کی شدت کا پہلا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کے بعد 9:56 (مقامی وقت) پر 4.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ ڈوتی ضلع کے پوربیچوکی گاؤں کے پریشد-03 کے صدر رام پرساد اپادھیائے نے بتایا کہ کل دیر رات بھی 6.6 شدت کا تیسرا زوردار جھٹکا آیا، جس کی وجہ سے ایک مکان منہدم ہونے سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش کے مہا کوشل علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

کیوں آتا ہے زلزلہ: واضح رہے کہ زمین بنیادی طور پر چار تہوں سے بنی ہے۔ انر کور، آؤٹر کور، مینٹل اور کرسٹ۔ کرسٹ اور اوپری مینٹل کور کو لیتھوسفیئر کہتے ہیں۔ یہ 50 کلومیٹر موٹی تہہ کئی حصوں میں تقسیم ہے، جنہیں ٹیکٹونک پلیٹس کہا جاتا ہے۔ یہ ٹیکٹونک پلیٹس اپنی جگہ پر حرکت کرتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں بہت زیادہ حرکت کرتی ہیں تو زلزلہ محسوس ہوتا ہے۔ اس دوران ایک پلیٹ دوسری پلیٹ کے نیچے آجاتی ہے۔

زلزلے کی شدت کیسے ناپی جاتی ہے: زلزلے کی شدت کو ناپنے کے لیے ریکٹر اسکیل استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ریکٹر میگنیٹیوڈ ٹیسٹ اسکیل کہا جاتا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 1 سے 9 تک ناپی جاتی ہے۔ زلزلے کی پیمائش اس کے مرکز سے کی جاتی ہے۔

Last Updated : Nov 9, 2022, 7:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.