ETV Bharat / state

Dust storm hits Delhi NCR دہلی میں دھول کا طوفان، این سی آر میں ہوا کا معیار خراب - دہلی این سی آر میں ہوا کا معیار خراب

قومی دارالحکومت دہلی میں موسم نسبتاً گرم رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو سال کے اس وقت کے لیے معمول سے دو درجے زیادہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 16, 2023, 3:33 PM IST

نئی دہلی: دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں منگل کو دھول کا طوفان آیا، جس سے بصارت کم ہوگئی اور ہوا کے معیار کا انڈیکس خراب ہوگیا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے کہا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے قومی راجدھانی کے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر حد نگاہ کم ہو کر 1000 میٹر رہ گئی۔ دہلی میں دھول کے طوفان کے پیچھے سب سے بڑی وجہ راجستھان پر طوفانی گردش ہے۔

ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے تین سے چار دنوں تک مختلف مراحل میں اڑنے کی امید ہے۔ دریں اثنا، دہلی والے گرم موسم سے جلد راحت کی توقع کر سکتے ہیں کیونکہ الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 41 اور 26 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ پیر کو قومی دارالحکومت میں موسم نسبتاً گرم رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو سال کے اس وقت کے لیے معمول سے دو درجے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ اگلے دو دنوں تک مغربی بنگال، ساحلی آندھرا پردیش، یانم اور اڈیشہ کے کچھ حصوں میں گرمی کی لہر کی توقع ہے۔واضح رہے کہ دہلی میں 4 مئی کو موسم سرد تھا، جہاں صبح کہراہ چھایا رہا اور کم از کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس پر ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے نو درجے کم تھا۔ محکمہ کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے مسلسل بارش کے بعد علاقے میں گھنا کہرا چھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Weather دہلی میں صبح کہرا، کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.