دوردرشن پر جو 54 سے زیادہ ممالک میں دیکھا جاتا ہے، اردو کے "پیغام کربلا" پروگرام میں ہر روز کربلا میں مشہورو معروف علما، مرثیہ خواں، سوز خواں ، حضرت امام حسین کی شہادت اور واقعہ ہائے کربلا سے لوگوں کو روبرو کرائیں گے۔کرونا کی تباہی کی وجہ سے ، مختلف ریاستی حکومتوں نے لوگوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباًہر طرح کے سماجی و مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس دوران ، لوگوں نے ہولی ، جنم اشتی ، رمضان المبارک عید اور تمام دیگر مذہبی فرائض محدود پیمانے پر گھروں میں انجام دیئے۔
اسی طرح ، تمام ریاستی حکومتوں نے ہدایت نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، گھر پر ہی گنیش پوجا اور محرم کے عوامی پروگرام منعقد کرنے کے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔