تہاڑ جیل میں چاروں مجرموں کے پتلوں کو پھانسی دینے کی رسمی کارروائی کی گئی یہ اطلاع ضلع انتظامیہ نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ مجرموں کو پھانسی دینے کے لیے استعمال کیے جانے والے سامان کی جانچ کرنے کے لیے جیل حکام نے تیسری بار پتلوں کو پھانسی دی گئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ یہ سارا عمل پیر کی سہ پہر میں کیا گیا تھا اور اگلے کچھ دنوں تک اسے دہرایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پھانسی میں استعمال ہونے والی رسی اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے منگائی گئی ہے۔
جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ قیدیوں کے وزن کے مطابق بوریوں میں گیہوں اور بالو بھرکر پتلے بنائے گئے تھے۔
دہلی کی ایک عدالت نے 17 جنوری کو ونئے کمار (26)، اکشے کمار سنگھ (31)، مکیش کمار سنگھ(32) اور پون (26) کو ایک فروری کو صبح 6 بجے پھانسی دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ' پھانسی سے قبل اس میں استعمال ہونے والی چیزوں کی جانچ کررہے ہیں، تین دن کے بعد جلاد کو بھی بلایا جائے گا،مجرموں کے پاس اپنے خاندان سے آخری بار ملنے کے بعد میں فیصلے کرنے کے لیے تین، چار دن کا وقت ہے۔
اطلاعات کے مطابق اکشے کمار سنگھ کی اہلیہ ، ماں اور بھتیجا جیل میں اس سے ملنے آئے۔