ETV Bharat / state

صبح و شام اس درگاہ میں کورونا کے خاتمے کی دعاؤں کا ہوتا ہے اہتمام - اردو نیوز دہلی

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے لوگوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔ جس کو لے کر تمام طرح کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ لوگ کورونا کے خاتمے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ اسی طرح مہلک وبا کے خاتمہ کے لیے صبح و شام خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کی درگاہ میں دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

dua for protection from coronavirus in dargah khwaja qutbuddin bakhtiyar kaki delhi
صبح شام اس درگاہ میں کورونا کے خاتمے کی دعاؤں کا ہوتا ہے اہتمام
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 12:08 PM IST

دہلی کو بائیس خواجہ کی چوکھٹ اور دار الاولیاء ہونے کا شرف حاصل ہے۔ یہ وہی بابرکت سر زمین ہے جہاں قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ اپنے مرشد سلطان الہند خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیریؒ کے حکم پر سکونت فرمائی اور یہیں حضرت قطب صاحب کے لاڈلے خلیفہ شیخ العالم حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ نے اپنے محبوب خلیفہ محبوب الٰہی سلطان المشائخ حضرت نظام الدینؒ اولیاءؒ کو خلافت سے سرفراز فرمایا۔

دیکھیں ویڈیو

اسی سرزمین پر حضرت قاضی حمید الدین ناگوریؒ، قاری حضرت خواجہ بدرالدین غزنویؒ، حضرت نصیر الدین چراغؒ دہلی کے علاوہ متعدد خواجگان اس سرزمین پر آرام فرما رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ ایک برس سے کورونا وائرس نہ صرف قومی دارالحکومت دہلی بلکہ ملک اور دنیا بھر میں ستم ڈھا رہا ہے۔

اسی لیے درگاہوں پر بھی کورونا وائرس کے سبب متعدد پابندیاں عائد ہیں۔ ان پابندیوں کے باعث زائرین کی تعداد میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔ البتہ اس مہلک وبا کے خاتمہ کے لیے صبح و شام خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کی درگاہ میں دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

dua for protection from coronavirus in dargah khwaja qutbuddin bakhtiyar kaki delhi
صبح شام اس درگاہ میں کورونا کے خاتمے کی دعاؤں کا ہوتا ہے اہتمام

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ درگاہ کے منیجر فوزان احمد نے بتایا کہ مہلک وبا کے دوران کورونا وائرس سے متعلق تمام رہنما ہدایات پر پابندی سے عمل کیا جا رہا ہے اور جو غرباء و مساکین درگاہ کے لنگر سے اپنا گزارا کرتے ہیں، ان کے لیے لنگر کا اہتمام اسی طرح جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی: حضرت امیر خسرو ؒ کے 717ویں سالانہ عرس کا اختتام

علاقہ میں پانی کی کمی کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ درگاہ میں موجود کنویں میں پانی کی کثیر مقدار موجود ہے۔ اگر دہلی جل بورڈ اس طرف متوجہ ہو اور اس پانی کو استعمال میں لائے تو یہ نہ صرف درگاہ کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ مقامی افراد اور دہلی جل بورڈ کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.