دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے بدھ کو کہا کہ دہلی میں شروع کی گئی بس سروس میں گاڑی کے ڈرائیوروں کو حکومت کی ہدایت پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ احکامات پر عمل نہیں کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ بسوں میں 20 سے زیادہ مسافر نہیں بیٹھ سکتے۔ اگر 20 سے زیادہ مسافر بیٹھ جاتے ہیں تو ڈرائیور بس نہیں چلائے گا۔
ڈرائیور، کنڈکٹر اور مارشل زائد سواری سے نیچے اترنے کی درخواست کریں گے اور پھر بھی وہ نیچے نہیں اترتے ہیں تو پولیس کی مدد لی جائے گی۔
اگر بس میں 20 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی شکایت ملتی ہے تو ڈرائیور،کنڈکٹر اور مارشل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے امید ظاہر کی کہ آہستہ آہستہ سڑک پر ڈی ٹی سی اور کلسٹر کی تمام بسیں اتر آئیں گی۔ کل تقریباً 3400 بسیں سڑکوں پر اتاری گئی تھیں۔ آئندہ ایک دو روز میں ٹرانسپورٹ سروس معمول پر آجائے گی۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں کے رہنے والے مہاجر مزدور جو اپنی آبائی ریاست جارہے ہیں، ان کو ریلوے اسٹیشنوں تک پہنچانے کے لئے آج بھی ڈی ٹی سی کی کافی بسیں لگی ہوئی ہیں۔
کل تقریباً ایک ہزار بسیں مہاجر مزدوروں کو ریلوے اسٹیشن تک چھوڑنے میں لگی ہوئی تھیں۔ آج بھی تقریباً 1200 بسیں ریونیومحکمہ نے لی ہیں۔ اس کے علاوہ 400 سے 500 بسوں کو محکمہ پولیس مختلف مقامات کے لئے لیتا ہے۔ اگر ہم ہائر کی گئیں اسپیشل بسوں کو ملالیں تو تقریباً 3400 بسیں سڑکوں پر ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ ٹرین کا تین چار دن میں اور شیڈول ہے۔ اس کے بعد بسوں کی تعداد بڑھے گی۔ کلسٹر بسیں کافی حد تک بڑھ کر سڑک پر اتری ہیں۔
ہریانہ اور یو پی کی الگ الگ جگہوں پر ڈرائیور اور کنڈکٹر پھنسے ہوئے تھے، انہوں نے کل کے مقابلہ آج زیادہ تعداد میں موجودگی درج کرائی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دو دن میں کافی حد تک حالات معمول پر آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت سوشل ڈسٹینسنگ پر مکمل طورپر سنجید ہ ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ بسوں میں صرف 20 مسافر ہی رہیں۔ بس ڈرائیور، کنڈکٹر اور مارشل کو سخت ہدایت ہے کہ اگر 20 سے زائد مسافر بس میں آجاتے ہیں تو وہ بس نہیں چلائیں گے۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ دہلی حکومت بار بار ہدایت دے رہی ہے کہ کار میں دو سواری اور بائک پر صرف ایک شخص چل سکتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس میں لوگوں کا تعاون بھی بہت ضروری ہے۔ پھر بھی اگر لوگ حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے ہیں توتمام کے صحت کی حفاظت کے پیش نظر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تھرمل اسکیننگ کے لئے تھرمل گنس کا آرڈر دے دیا گیا ہے ان کے آنے میں تین چار دن کا وقت لگے گا۔ حالانکہ کچھ گنس ہمار ے پاس پہلے سے موجود ہیں جن ٹرمنل یا بس اسٹینڈ پر زیادہ بھیڑ رہتی ہے ان میں سے کچھ مقامات پر تھرمل اسکیننگ شروع کردی گئی ہے۔