ETV Bharat / state

ڈی آر ڈی او کی اینٹی کووڈ دوا آج لانچ کی گئی - urdu news

ڈی آر ڈی او کی اینٹی کووڈ دوا کو آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی موجودگی میں لانچ کیا گیا۔

ڈی آر ڈی او کی اینٹی کوویڈ دوا آج لانچ کی گئی

author img

By

Published : May 17, 2021, 2:50 PM IST

ڈی آر ڈی او کی اینٹی کووڈ دوا 2 ڈی اوکسی۔ ڈی گلوکوز (2-ڈی جی) کو آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی موجودگی میں لانچ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈی سی جی آئی نے حال ہی میں ڈی آر ڈی او کی اینٹی کووڈ دوا 2 ڈی اوکسی- ڈی- گلوکوز (2-ڈی جی) کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ ڈی آر ڈی او نے یہ دوا ڈاکٹر ریڈی کی لیباریٹریز کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس دوا کو تیار کرنے میں جن سائنس دانوں کا بڑا کردار ہے، میں ان کو اپنے ہاتھوں سے اعزاز دینا چاہتا ہوں۔ یہ دوا امید کی ایک نئی کرن لائی ہے۔ یہ دوا ہمارے ملک کے سائنسدانوں کی سائنسی صلاحیت کی ایک مثال ہے۔

ویڈیو

وہیں، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مئی کے مہینے میں ہم سب کے لیے آج کا دن سب سے بہتر ہے۔ ہم ایک سال سے زیادہ عرصے سے کورونا کی وبا سے لڑرہے ہیں۔

دفاعی شعبے سے یہ ہماری پہلی دیسی دوا ہے جس میں سائنسی نقطہ نظر سے کووڈ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی پوری صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن خوشی کا دن ہے کیونکہ آج نئے کیسز میں سے ایک لاکھ سے زیادہ صحیت یاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے وزارت دفاع نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ کووڈ-19 کی شروعاتی علامات اور شدید علامات والے مریضوں پر اس دوا کے ایمرجنسی استعمال کے لیے بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) نے منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل عہدیداروں نے بتایا تھا کہ دونوں مرکزی وزرا اس دوا کی پہلی کھیپ پیر کے روز ڈی آر ڈی او کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں لانچ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.