تقریبا 200 کورونا مثبت مریضوں کو صحت یاب کر انہیں گھر بھیجنے والے ڈاکٹر ابھیشیک ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس ایک مائنڈ گیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جب تک ہم کورونا سے آگے نہیں سوچتے ہم کورونا کو دور نہیں کرسکیں گے'۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ابھیشیک ترپاٹھی نے بتایا کہ 'وہ پہلے شاردا قرنطینہ سنٹر کے انچارج اور پھر نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں واقع پی جی آئی ہسپتال کے انچارج تھے۔ انہوں نے ایک سو پچاس کورونا مثبت مریضوں کو صحت یاب ہونے پر شاردا ہسپتال سے گھر بھیج دیا ہے۔
ڈاکٹر ابھیشیک تریپاٹھی نے بتایا کہ 'وہ شاردا ہسپتال سے ایک سو پچاس کے قریب اور اب نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں واقع پی جی آئی ہسپتال کے بہت سے مریضوں کو صحت یاب کر گھر بھیجا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'قرنطینہ مرکز میں آنے والے مثبت مریضوں کی نگرانی اور ہر 2 گھنٹے میں اسکریننگ کی جاتی ہے اور ان کے کھانے اور دوائیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
ڈاکٹر ترپاٹھی نے بتایا کہ 'جس طرح سے دوسرے اضلاع اور علاقوں میں کورونا وائرس کے مریض ٹھیک ہورہے ہیں۔ گوتم بودھ نگر ضلع میں اس سے کہیں بہتر صورتحال ہے۔ ضلع میں کورونا سے مثبت مریضوں کی تعداد بہت بہتر ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ صحتیاب ہو کر اپنے گھر جارہے ہیں۔ کیوں کہ ان کو بروقت مناسب اور بہتر علاج دیا جارہا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ عام لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے کس طرح سے بچا جائے، تو انھوں نے بتایا کہ 'جب آپ گھر سے باہر نکلیں گے تو آپ کو سماجی فاصلہ بنائے رکھنا ہوگا۔ وہیں گھر کے اندر بھی فاصلہ رکھنے کی کوشش کریں۔ سینیٹائزر، دستانے کے ساتھ ساتھ، زیادہ سے زیادہ ہاتھ والے صابن کا استعمال کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی محسوس ہوتی ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ڈاکٹر ابھیشیک ترپاٹھی نے بتایا کہ 'پی پی کٹ سمیت تمام چیزیں پہننے کے باوجود لوگ کورونا مثبت پائے جا رہے ہیں۔
اگر گوتم بودھ نگر ضلع میں دیکھا جائے تو کورونا سے مثبت مریضوں کی تعداد 632 ہوگئی ہے۔ وہیں ضلع میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 413 ہے اور فعال مریضوں کی تعداد 291 بتائی جارہی ہے۔ جبکہ 8 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔