نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کے پاس واقع ای رکشا کی پارکنگ میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے سبب وہاں کھڑے درجنوں ای رکشا جل کر راکھ ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق جامعہ نگر کے تکونا پارک کے پاس واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کی پارکنگ میں آج صبح ساڑھے 5 بجے آگ لگ گئی ،صبح ہونے کی وجہ سے پارکنگ میں درجنوں ای رکشا پارک کیے ہوئے تھے، وہ بھی آتشزدگی کا شکار ہوگئے اور وہاں کھڑے تمام ای رکشا جل کر راکھ ہوگے،بتایا جاتا ہے کہ یہ آتشزدگی شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جس وقت آگ لگی تھی اس وقت وہاں پر درجنوں ای رکشا کھڑے تھے۔
آتشزدگی کی اطلاع محکمہ فائربریگیڈ کو دی گئی ۔موقع پر پہنچی فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے میں کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا کے ہسپتال میں بھیانک آتشزدگی
واضح رہے کہ دہلی میں دھوپ اور گرمی کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت45 ڈگری سے اوپر جاری ہے۔گرمی کی حالت یہ ہے کہ دن میں جیسے آگ برس رہی ہو اسی کو دیکھتے ہوئے اگر تھوڑی سی بھی آگ کی چنگاری کہیں نکلتی ہے تو چند منٹوں میں شعلے کی شکل اختیار کرلیا جاتا ہے جس کی مثال آج جامعہ ملیہ اسلامہ کے میٹرون اسٹیشن کی پارکنگ میں لگی آگ سے اندازہ ہوتا ہے۔