قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کوروناوارس کے سبب مالی بحران سے جھوجھنے والی بھارتیہ کمپنیوں میں ان دنوں غیرملکی سرمایہ کاری نہ ہونے دینے کی ان کی صلاح کو ماننے کے لیے مودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ 12 اپریل کو انہوں نے مرکزی حکومت سے غیرملکی کمپنیوں کو کسی بھارتیہ کمپنی کو خریدنے کی اجازت نہ دینے کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ سرکار نے ان کی اس اپیل کا نوٹس لیا ہے اور اس کے لیے راہل گاندھی نے شکریہ ادا کیا ہے۔
کانگریس کے رہنما نےراہل گاندھی ٹوئٹ کیا، کہ 'میں بھارت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے میری بات پر توجہ دیتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کے ضابطوں میں تبدیلی کی اور کچھ معاملوں میں حکومت کی اجازت کو لازمی قرار دیا ہے'۔
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی نے 12 اپریل کو کہا تھا کہ مالی بحران سے کئی بھارتیہ کمپنیاں کمزور ہوگئی ہیں، اور غیر ملکی سرمایہ کار آسانی سے نشانہ بنا کر اس وقت ان کو کم دام پر خرید سکتی ہیں، اسی لیے سرکار کو کسی بھارتی کمپنی کو اس وقت غیر ملکی کمپنیوں کے قابو میں لینے کی اجازت نہیں دینا چاہیے'۔
کانگریس میڈیا سیل کے انچارج سرجے والا نے بھی سرکار کے مسٹر گاندھی کی صلاح پر توجہ دینے پر خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ اختراعی مشوروں پر اسی طرح سے توجہ دی جائے گی۔