ETV Bharat / state

Nirmala Sitharaman GST Council : 'جی ایس ٹی کونسل پر سیاست نہ کریں'

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 5:31 PM IST

مہاراشٹر کی جی ایس ٹی کی بھاری بقایا رقم سے متعلق آج شیو سینا کی پرینکا چترویدی کے سوال کے جواب میں نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 'جی ایس ٹی کونسل ایک وفاقی ادارہ ہے جس میں تمام ریاستوں کے وزرائے خزانہ ہوتے ہیں اس لئے جی ایس ٹی کونسل پر سیاست نہیں ہونی Do not politicise GST Council چاہئے۔

جی ایس ٹی کونسل پر سیاست نہ کریں۔
جی ایس ٹی کونسل پر سیاست نہ کریں۔

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل ایک وفاقی ادارہ ہے جو بغیر کسی تفریق اور سیاست کے ریاستوں کو ایک مقررہ فارمولے کے تحت جی ایس ٹی میں ان کے حصے کی ادائیگی کرتی ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سیاست نہیں کی جانی Do not politicise GST Council: Nirmala Sitharaman چاہئے۔

منگل کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مہاراشٹر کی جی ایس ٹی کی بھاری بقایا رقم سے متعلق شیو سینا کی پرینکا چترویدی کے سوال Priyanka Chatterjee's question on GST کے جواب میں سیتا رمن نے کہا کہ 'جی ایس ٹی کونسل ایک وفاقی ادارہ ہے جس میں تمام ریاستوں کے وزرائے خزانہ ہوتے ہیں اور کونسل میں ریاستوں کو ٹیکس کی رقم سبھی کی رضامندی سے تیار کردہ ایک مقررہ فارمولے کی بنیاد پر ادا کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مہاراشٹر کے پاس سب سے زیادہ واجبات ہیں تو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ اسے اب تک دیگر ریاستوں کے مقابلے زیادہ ادا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 'حکومت نے قرض لے کر ریاستوں کے واجبات بھی ادا کئے ہیں۔ ریاستوں کے درمیان ٹیکس کی تقسیم کا فیصلہ اجتماعی طور پر کیا جاتا ہے۔ اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ سیاست کی بنیاد پر ریاستوں کو ٹیکس Do not politicise GST Council ادا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، کیونکہ یہ ایک وفاقی ادارے کی توہین ہوگی۔ جی ایس ٹی نے اس مسئلہ پر تین بار بات کی ہے۔ محترمہ چترویدی نے کہا تھا کہ مہاراشٹر سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرتا ہے، لیکن اس کا 11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بقایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کچھ دوسری ریاستوں کے بھی واجبات ہیں اور ان میں سے زیادہ تر غیر بی جے پی حکومت والی ریاستیں ہیں۔

قبل ازیں وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے مذکورہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاستوں کی 53 ہزار کروڑ سے زیادہ کی بقایا رقم ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے معاوضے پر سیس کو پانچ سال کی مدت یعنی 2022 سے آگے بڑھانے کے بارے میں ایک سوال کو ٹال دیا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.