قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے سرحدی اور اور صنعتی شہر ضلع گوتم بدھ نگر میں بڑی تعداد میں مزدور اور محنت کش افراد پھنسے ہوئے ہیں، جو اپنے آبائی وطن جانے کے منتظر ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع گوتم بدھ نگر میں پھنسے مزدوروں کے لیے ایک تسلی بخش خبر آئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے مزدوروں کو گھر بھیجنے کی مشق شروع کردی ہے۔
اسی ضمن میں آج ضلع مجسٹریٹ گوتم نگر سہاس ایل وائی نے ریلوے حکام کے ساتھ دادری ریلوے سٹیشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی سی پی، اے ڈی ایم ریلوے محکمے کے افسران کی موجودگی میں تمام امور پر غور و خوض کیا گیا۔
واضح رہے کہ دادری میں جمعہ سے چلنے والی پانچ خصوصی ٹرینز چلیں گی، جس میں بتایا جارہا ہے کہ معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کے بعد مزدوروں کو گھر بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔