ETV Bharat / state

نئی دہلی: بلاک چین ٹیکنالوجی کی افادیت اور استعمال پر مباحثہ - نوئیڈا کی اہم خبر

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سبھاش سرکار نے کہا کہ ایسا میرا یقین ہے کہ اس طرح کا پروگرام تکنیکی میدان میں ایک نئی جدت لائے گا۔ گوپال کرشنا اگروال نے اپنی تقریر میں بلاک چین کی ضرورت اور حکومتی اسکیموں اور چھوٹی صنعتوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی افادیت پر بات کی اور خواتین کی صحت سے متعلق ریسرچ فاؤنڈیشن کی طرف سے کئے گئے کام کا تذکرہ کیا، نیز صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے کردار کا ذکر کیا۔

بلاک چین ٹیکنالوجی کی افادیت اور استعمال پر مباحثہ

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 8:48 PM IST

Updated : Sep 12, 2021, 9:28 PM IST

سی ایس آر ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے حکومتی اسکیموں اور چھوٹی صنعتوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال پر مباحثے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام سی ایس آر ریسرچ فاؤنڈیشن نے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے مقامی ہوٹل میں کیا۔ مرکزی وزیر مملکت سبھاش سرکار پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔

بلاک چین ٹیکنالوجی کی افادیت اور استعمال پر مباحثہ

پروگرام کی صدارت ایس ایم سی گروپ کے سی ایم ڈی سبھاش اگروال نے کی اور سی ایس آر ریسرچ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور بینک آف مہاراشٹر کے سابق ڈائریکٹر دین دیال اگروال نے تھیم پیش کیا اور خوش آمدید کہا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سبھاش سرکار نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام تکنیکی میدان میں ایک نئی جدت لائے گا ایسا میرا یقین ہے۔ گوپال کرشنا اگروال نے اپنی تقریر میں بلاک چین کی ضرورت اور حکومتی اسکیموں اور چھوٹی صنعتوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی کی افادیت پر بات کی اور خواتین کی صحت سے متعلق ریسرچ فاؤنڈیشن کی طرف سے کئے گئے کام کا تذکرہ کیا ، نیز صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے کردار کا ذکر کیا۔

مزید پڑھیں: یوگی حکومت کے ترقیاتی اشتہار میں کولکاتا کی تصویر

بھوٹان کے اقتصادی امور کے وزیر لیمپو لوک ناتھ نے سی ایس آر۔ ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب "بلاک چین" واٹ اٹ آفر کا ورچوئل اجرا کیا اور کتاب کے مصنفین اجے شنکر سنگھ اور پنکج سوم چترویدی کو مبارکباد دی۔ پروگرام کے دوران مکیش سنگھل، بی پی مہابار، ریتوپرن سنگھ، ونیت ماتھر، راجیش کمار پاٹھک، ڈاکٹر آلوک پانڈے، سبودھ شرما، دیپک کھنڈوری، جارج کورویلا، اتول گپتا، سنجے کمار، بیریندر سنگھ، ڈاکٹر پرویش مہرا، ایس۔ کے سنہا، شیلیش وکرم سنگھ، شمشیر بہادر، سنجے ماتھر، زلیخا وغیرہ موجود تھے۔

آپ کو بتادیں کہ بلاک چین بنیادی طور پر ایک ایسا روزنامچہ ہے، جہاں نیٹ ورک میں تمام شرکت کار اپنی ٹرانزیکشنز رجسٹر کررہے ہوتے ہیں۔ بلاک چین، ڈیٹا بیس کی طرح برتاؤکرتا ہے، یہ ایسی جگہ ہے جہاں نیٹ ورک کے تمام شریک کار اپنا ڈیٹا نیم عوامی درازیا کنٹینر، جسے اس ٹیکنالوجی میں 'بلاک'کہتے ہیں، اس میں اسٹور کرتے ہیں، اس اصطلاح کو سمجھنے کے لیے کرپٹو کرینسی سے متعلق جاننا ضروری ہے کیونکہ کرپٹو کرینسی اور اس کے لین دین سے متعلق ڈیٹا اسی بلاک چین میں جمع ہوتا ہے۔

Last Updated : Sep 12, 2021, 9:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.