ETV Bharat / state

Rajnath Singh on Conflicts اختلافات اور تنازعات کو بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے: راجناتھ - بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے

راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ تنازعات اور عدم اتفاق کو حل کرنے اور علاقائی یا عالمی نظم قائم کرنے کا واحد مہذب طریقہ بات چیت ہے۔Rajnath Singh on Conflicts

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 10:38 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انسانیت اس وقت موسمیاتی تبدیلی، کووڈ-19 وبا اور دیگر چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے، اس لئے جنگوں اورتنازعات کی تباہیوں سے دور رہتے ہوئے سب کو مشترکہ طورپر ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کرنا چاہیے۔Rajnath Singh on Conflicts

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تنازعات اور اختلافات کو صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

جمعہ کو یہاں انڈو پیسیفک ریجنل ڈائیلاگ میں اپنے خطاب میں، سنگھ نے کہا، "ہندوستان ایک آزاد، کھلے اور ضوابط پر مبنی ہند-بحرالکاہل کا حامی ہے کیونکہ یہ نہ صرف خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے بلکہ وسیع عالمی برادری کے لئے بھی اہم ہے۔

سال 2018 میں سنگاپور میں شانگری لا ڈائیلاگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا، "وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل خطے کے حق میں ہے، جو ترقی اور خوشحالی کی مشترکہ کوشش میں ہم سب کو ایک ساتھ رکھتا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ تنازعات اور عدم اتفاق کو حل کرنے اور علاقائی یا عالمی نظم قائم کرنے کا واحد مہذب طریقہ بات چیت ہے۔ انہوں نے بالی میں حالیہ جی-20 چوٹی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے مضبوط پیغام کا حوالہ دیا کہ 'جنگ کا دور ختم ہو گیا ہے'۔ انہوں نے کہا، "ایک ایسے وقت میں جب انسانیت کو موسمیاتی تبدیلی، کووڈ-19 وبا اور وسیع پیمانے پر محرومی جیسے مسائل کا سامنا ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم سب جنگوں اور تنازعات کے تباہ کن فتنہ سے دور ہوکر، اس بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔

وزیردفاع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہند-بحرالکاہل خطہ میں تعمیری تعلقات میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی ہندوستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے۔ انہوں نے نومبر 2019 میں بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ ایسٹ ایشیا سمٹ کے دوران شروع کیے گئے 'انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو' پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون اور شراکت داری اس اقدام کے اہم ستون ہیں۔

جاری یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.