ETV Bharat / state

دہلی میں ڈیزل سستا، باقی بھارت میں قیمت مستحکم - دہلی کی خبریں

دہلی میں ریاستی حکومت کی طرف سے ویٹ کم کئے جانے سے جمعہ کو ڈیزل آٹھ روپے سے زیادہ سستا ہوگیا جبکہ ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں اس کی قیمت مسلسل پانچویں روز مستحکم رہی۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 10:51 PM IST

پٹرول کی قیمت میں پورے ملک میں مسلسل 32ویں دن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت 8.38 روپے کم ہوکر 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔

ریاستی حکومت ڈیزل پر ویٹ 30فیصد سے کم کرکے 16.75فیصد کرنے کا جمعرات کو اعلان کیا تھا۔ نئی قیمتیں آج صبح چھ بجے سے نافذ ہوگئی ہیں۔

دیگر شہروں میں اس کی قیمت مسلسل پانچویں دن مستحکم رہیں۔ ممبئی میں اس کی قیمت 80.11روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح رہی۔ کولکتہ اور چنئی میں یہ بالترتیب 77.04روپے اور 78.86روپے فی لیٹر پر رہی جو اکتوبر 2018کے بعد اونچی سطح ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.