ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں آج 15 پیسے اضافے سے یہ ریکارڈ سطح پر 81.94 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں یہ 14 پیسے کے اضافے کے ساتھ 80.11 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ کولکاتہ اور چنئی میں ڈیزل 13۔13 پیسے کے اضافے کے ساتھ بالترتیب 77.04 روپے اور 78.86 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا، جو اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی ، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بھی بالترتیب 82.10 روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر رہیں۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل رہیں۔
- شہر-------------- پٹرول --------------------------------- ڈیزل
-
- دہلی ------------ 80.43 (مستحکم ) ---------- 81.94 (+15 پیسے)
-
- کولکتہ --------- 82.10 (مستحکم ) ---------- 77.04 (+13 پیسے)
-
- ممبئی ------------- 87.19 (مستحکم ) ---------- 80.11 (+14 پیسے)
-
- چنئی ------------ 83.63 (مستحکم ) ---------- 78.86 (+13 پیسے)