دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر اشفاق احمد عارفی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ اس برس عازمین حج ٹرمینل کے بجائے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہو رہی ہے اس لیے وہاں انتظامات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سخت ہیں۔
انہوں اس اور بھی اشارہ کیا کہ امسال 8 خواتین بغیر کسی محرم کے سفر حج کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس سے 45 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر کسی محرم کے حج بیت اللہ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔