دیویندر فڑنویس نے کہا کہ 'اروند کیجریوال نے دہلی میں مرکزی حکومت کے کاموں کو روکنے کا کام کیا ہے۔ کیجریوال نے دہلی میں ایوشمان اسکیم کو روکنے کے لیے کام کیا ، جبکہ نریندر مودی کی حکومت نے دہلی کی غیر قانونی کالونیوں کو باقاعدہ بنایا۔'
انہوں نے کہا کہ 'کیجریوال کے محلہ کلینک کا فراڈ سامنے آرہا ہے، روزانہ نئے ویڈیو سامنے آرہے ہیں، جس سے پتہ چل رہا ہے کہ محلہ کلینک میں نہ دوا ہے اور نہ ہی ڈاکٹر ہے۔ ساتھ ہی فڑنویس نے کیجریوال سے سوال کیا کہ بڑی بیماریوں کا علاج محلہ کلینک میں ہوسکتا ہے؟'
کیجریوال کی فری یوجنا پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سستا نہیں صاف پانی چاہیے، انہوں نے'آپ' کے نعرے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صرف اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کے ہی پانچ سال اچھے گزرے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹوں کی لالچ، لوگوں کو بھڑکاکر شاہیں باغ میں احجاج کروارہے ہیں۔جہاں ملک کی تقسیم کے نعرے لگائے جارہے ہیں، کیجریوال بتائیں کہ وہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ساتھ ہیں یا راشٹر بھکت کے ساتھ؟