ETV Bharat / state

میٹرو میں قابل اعتراض حرکت کرنے والا شخص گرفتار - پولیس نے 'ڈی ایم آر سی' کی مدد سے گروگرام علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی کے سلطان پور میٹرو اسٹیشن کے قریب چلتی میٹرو میں خاتون مسافر کے سامنے ایک شخص نازیبا حرکت کرنے لگا، اس کی شکایت خاتون نے تھانے میں درج کرائی اور پولیس نے 'ڈی ایم آر سی' کی مدد سے اسے گروگرام علاقے سے گرفتار کر لیا۔

میٹرو میں فحش کام کرنے والا شخص گرفتار
میٹرو میں فحش کام کرنے والا شخص گرفتار
author img

By

Published : Feb 16, 2020, 10:19 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:14 PM IST

دہلی کے سلطان پور میٹرو اسٹیشن کے قریب چلتی میٹرو میں خاتون مسافر کے سامنے ایک شخص نازیبا حرکت کرنے لگا، اس کی شکایت خاتون نے تھانے میں درج کرائی اور پولیس نے 'ڈی ایم آر سی' کی مدد سے اسے گروگرام علاقے سے گرفتار کر لیا۔

اس واقعے سے متعلق پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دوسری جانب ،ڈی ایم آر سی، نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے معاملے در پیش آنے پر فورا ایمرجنسی الارم بجا کر شکایت درج کریں۔

میٹرو میں فحش کام کرنے والا شخص گرفتار۔ویڈیو

وہیں ڈی ایم آر سی کے ترجمان انوج دیال نے بتایا کہ 'میٹرو میں موجود ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی شکایت خاتون نے ڈی ایم آر سی سے ٹویٹر کے ذریعہ کی تھی۔'

خاتون نے اس معاملے کی شکایت نہ صرف ڈی ایم آر سی سے کی تھی بلکہ گتورنی پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرائی تھی ۔ خاتون نے معاملے کے وقت موبائل میں ملزم کی تصویر بھی لی تھی جس کو شکایت کے دوران ٹویٹر پر شیئر کیا تھا۔

تصویر کی نشاندہی پر میٹرو سکیورٹی، پولیس کو ملزم کی تلاش میں معاونت کررہی تھی جبکہ ڈی ایم آر سی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اے ایف سی گیٹ سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ یہ شخص اپنا میٹرو کارڈ آن لائن ریچارج کرتا ہے۔

میٹرو میں فحش کام کرنے والا شخص گرفتار
میٹرو میں فحش کام کرنے والا شخص گرفتار

ایف سی گیٹ سے ڈی ایم آر سی نمے ملزم کا موبائل نمبر حاصل کیا اوراسی کی نشاندہی پر میٹرو پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے گروگرام سے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

میٹرو کے ڈی سی پی وکرم پوروال نے بتایا کہ گرفتار ملزم ابیلاش کمار ہے، جو گروگرام کے سیکٹر 22 کا رہائشی ہے اور پیشے سے سول انجینئر ہے۔

وہ گروگرام کے ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور اصل میں ہریانہ کا رہائشی ہے ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.