ETV Bharat / state

دہلی اسمبلی الیکشن کی مکمل تفصیلات - الیکشن کمیشن

دہلی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے ختم ہوا اور تقریباً 60 فیصد رائے دہندگان نے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔

دہلی اسمبلی الیکشن کی مکمل تفصیلات
دہلی اسمبلی الیکشن کی مکمل تفصیلات
author img

By

Published : Feb 8, 2020, 11:53 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:04 PM IST

الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تقریباً 60 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔

دہلی کے چیف الیکٹورل افسر رنبیر سنگھ نے بتایا کہ 'شام سات بجے تک موصولہ رپورٹ کے مطابق 57.68 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

سنہ 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں 67.47 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس ہوئے لوک سبھا انتخابات میں 60.06 فیصد پولنگ درج کی گئی تھی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ، دہلی کے چیف الیکٹورل افسر رنبیر سنگھ، رکن پارلیمان میناکشی لیکھی سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں نے ووٹ ڈالے۔

صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہونے کے بعد ووٹنگ کی رفتار سست تھی اور سردی کی وجہ لوگ گھروں سے تاخیر سے نکلے لیکن جیسے ہی دھوپ نکلی اور دن چڑھتا گیا، عوام گھروں سے ووٹ ڈالنے کے لیے امڈ پڑی اور دوپہر بعد پولنگ فیصد نے رفتار پکڑی۔

سابق نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنما پرکاش کرات، دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور کانگریس رہنما الکا لامبا نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

چیف الیکٹورل افسر رنبیر سنگھ نے بتایا کہ 70 سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں کل 672 امیدوار میدان میں تھے جس میں 593 مرد اور 79 خواتین تھیں، 23 سیٹوں پر کوئی خاتون امیدوار نہیں تھیں۔

دہلی میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 382 ووٹر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ ڈیوٹی کے دوران دو ملازمین کی موت ہوئی ان میں بابر پور میں تعینات ایک پولنگ افسر ادھم سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوئی جبکہ ایک دیگر اترپردیش ہوم گارڈ کا جوان گیان سنگھ تھا جس کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور اسے صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔

رنبیر سنگھ کہا کہ معذوروں اور 80 برس سے زائد عمر کے رائے دہندگان کو پوسٹ ووٹ کی سہولت دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ 429 معذور ووٹرز نے ڈاک کے ذریعے ووٹ دیا تھا، اسی طرح 80 برس سے زائد عمر کے 2429 ووٹرز نے پوسٹل بیلٹ لیے تھے جس میں 2057 نے اس کا استعمال کیا۔

چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ اس بار دہلی اسمبلی کا الیکشن ٹیکنالوجی پر مبنی تھا اور جعلی ووٹنگ پر قابو پایا گیا، انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے دوران تقریباً 57 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی، شراب وغیرہ ضبط کی گئی، اس میں 12 کروڑ 33 لاکھ روپے کی نقدی، شراب دو کروڑ 43 لاکھ روپے کی پکڑی گئی جبکہ 42 کروڑ 32 لاکھ روپے کی دیگر غیر قانونی سامان ضبط کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں تقریباً 67 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Feb 8 2020 10:25PM

دہلی میں تقریباً 60 فیصد ووٹروں نے ڈالے ووٹ

نئی دہلی 08 فروری (یو این آئی) دہلی اسمبلی کے انتخابات کے لیےووٹ ڈالنے کا عمل پرامن طریقے سے ختم ہو ا۔ انتخابات میں تقریبا 60 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آٹھ بج کر 58 منٹ تک 59.92 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

قبل ازیں دہلی کے چیف الیکٹورل افسر رنبیر سنگھ نے بتایا کہ شام سات بجے تک موصولہ رپورٹ کے مطابق 57.68 فیصد ووٹروں نے ووٹ کا حق استعمال کیا اور اب 100 سے زائد مراکز پر پولنگ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی ووٹر مقررہ وقت پرشام چھ بجے تک پولنگ مرکز کے حد میں آ گئے ہیں‘ انہیں ووٹ ڈالنے دیا جائے گا۔ سال 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات 67.47 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے تھے۔ گذشتہ سال ہوئے لوک سبھا انتخابات میں 60.06 فیصد ووٹروں نے ووٹ کے حق استعمال کیا تھا۔

صدر رام ناتھ کووند، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، چیف الیکشن کمشنر سنیل آروڑہ اور دہلی کے چیف الیکٹورل افسر رنویر سنگھ، ایم پی میناکشی لیکھی اور کئی معزز افرادنے اپنے- اپنے حلقوں میں ووٹ ڈالا۔

ان پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور ووٹروں کو خصوصی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ وی آئی پی پولنگ مرکز ہونے کی وجہ سے وہاں کافی لوگ جمع تھے اور وہ ان نامی گرامی شخصیات کو دیکھنے کے لیے کافی دیر تک رکے رہے. صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہونے کے بعد پہلے تو ووٹنگ کی رفتار سست تھی اور سردی کی وجہ صبح ووٹنگ کے لیے کم لوگ نکلے لیکن جیسے ہی دھوپ نکلی اور دن بڑھتا گیا، عوام گھروں سے ووٹ ڈالنے کے لیے امنڈ پڑے۔ دوپہر بعد پولنگ نے رفتار پکڑ لیا۔

سابق نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے لیڈر پرکاش کرات، دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور کانگریس لیڈر الکا لامبا نے بھی اپنے اپنے حلقوں حق رائے دہندگی کا استعمال کیا۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ 70 سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں کل 672 امیدوار میدان میں تھے جس میں 593 مرد اور 79 خواتین تھیں، 23 سیٹوں پر کوئی خاتون امیدوار تھیں۔ کل ووٹر ایک کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 382 ووٹر ہیں۔ پولنگ کرانے کے لیے 98 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیےگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ ڈیوٹی کے دوران دو ملازمین کا انتقال ہو گیا۔ ان میں بابرپر میں تعینات ایک پولنگ افسر اودھم سنگھ کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ ایک اور اہلکار اترپردیش ہوم گارڈ کا جوان گیان سنگھ تھا جس کی کل طبیعت خراب ہوئی تھی اور اسے صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں آج اس کی موت ہو گئی۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ شتاي ووٹروں میں سے 60 فیصد سے زائد نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور اور 80 سال سے زیادہ عمر سے زیادہ کے ووٹروں کو پوسٹ ووٹ کی سہولت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 488 معذورووٹروں نے ڈاک کے ذریعے ووٹ دیا تھا جن میں سے 429 نے ووٹ دیا۔ اسی طرح 80 سال سے زیادہ عمر کے 2429 ووٹروں نے پوسٹل بیلٹ لیے تھے جس میں 2057 نے اس کا استعمال کیا۔

چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ اس بار دہلی اسمبلی کا الیکشن ٹیکنالوجی پر مبنی تھا اور جعلی ووٹنگ پر قابو کیا گیا۔ انتخابات کے دوران قریب 57 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی، شراب وغیرہ پکڑی گئی۔ اس میں 12 کروڑ 33 لاکھ روپے کی نقدی، شراب دو کروڑ 43 لاکھ روپے کی پکڑی گئی۔ بيالس کروڑ 32 لاکھ روپے کی دیگر غیر قانونی سامان ضبط کیے گئے۔

پچھلی بار دہلی اسمبلی انتخابات میں 67 فیصد ووٹنگ درج کیا گیا تھا۔

یو این آئی،ایم اے۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.