ETV Bharat / state

JIH Demands Lodging Of FIR Against Nupur Sharma: پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

جماعت اسلامی ہند نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسر سلیم انجینئر نےمیڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’ پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں توہین آمیزکلمات اور انتہائی قابل اعتراض تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے انتہائی سنگین جرم سمجھتے ہیں۔ Derogatory Words about the Prophet of Islam

Demand for strict action against those who insult the honor of the Prophet of Islam
پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 8:02 AM IST

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ جان بوجھ کر پیغمبر اسلام ؐ کی عظیم اور قابل احترام شخصیت کو نشانہ بنانے کی کسی بھی طرح کی کوشش کو تعزیرات ہند کی دفعہ 295A کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جانا چاہئے ۔یہ ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد جان بوجھ کر یا بدنیتی سے کسی طبقے کو اس کے مذہبی عقائد کی توہین کرکے مشتعل کرنا ہے۔ انجینئر سلیم نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی شان میںکہے گئے گستاخانہ کلمات، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے ، ان کے جذبات کو مجروح کرنے اور انہیں مشتعل کرنے کی کوشش کے طور پر انجام دیئے گئے ہیں۔ لہٰذا اس عمل کو لازمی طور پر آئی پی سی کی دفعہ 153A کی خلاف ورزی کے طور پرلیا جائے ۔ کیونکہ اس طرح کی حرکتوں سے مذہب، نسل ، جائے پیدائش، رہائش اور زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیاں دشمنی کو فروغ ملتا ہے اورہم آہنگی برقرار رکھنے کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے ‘‘ ۔

پروفیسر سلیم نے مزید کہا کہ ’’ حکومت ایسے گنہگاروں کو قانون کے مطابق لازمی طور پر سزا دے۔نیز ایسے مباحث کرانے والے ٹی وی چینلز اور سپر وائز کرنے والے اینکر کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرے ۔ ملک میں کسی کو بھی لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اس طرح کے نفرت پھیلانے والے لوگ اپنے خلاف کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی سے بے خوف ہیں۔ کیونکہ انہیں یقین ہے کہ قانون کی بالا دستی کو برقرار رکھنے اور انصاف کو یقینی بنانے والے ادارے ان کی کسی بھی نفرتی سرگرمیوں کو جرم نہیں سمجھیں گے اور اس کا سخت نوٹس نہیں لیںگے۔

یہ بھی پڑھیں:

BJP's Nupur Sharma Booked Over Remark on Prophet Muhammad: بی جے پی ترجمان نُپور شرما کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ملک کے تمام انصاف پسند لوگوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسلاموفوبیا کی ایسی سرگرمیوں اور ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو دانستہ طور پر خراب کرنے کی کوششوں کی مذمت کریں اور عوام میں اس کے متعلق شعور بیدار کریں۔ ہم حکومت سے پینلسٹ اور متعلقہ ٹی وی چینل کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.