ETV Bharat / state

رسوئی گیس کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ - رسوئی گیس کے کنکشن مہیا

راجیہ سبھا میں جمعہ کے روز رسوئی گیس کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اور اس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق طےکئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

رسوئی گیس کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ
رسوئی گیس کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 7:09 PM IST

کانگریس کی چھایا ورما نے وقفہ صفر کے دوران حال ہی میں رسوئی گیس کی قیمت بڑھائے جانے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ غریب لوگ مہنگا ہونے کی وجہ سے سلنڈر بھرا نہیں پا رہے ہیں اور وہ پھر چولہا چوکا کے دور میں لوٹنے پر مجبورہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور ایل پی جی کی قیمت کم ہو رہی ہے تو ملک میں بھی حکومت کو اس کی قیمت کم کرنی چاہئے۔

مسٹر ورما نے کہا کہ حکومت نے اججولا منصوبہ کے تحت خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو رسوئی گیس کے کنکشن مہیا كروائے ہیں لیکن وہ مہنگا ہونے کی وجہ سے اپنا سلنڈر بھروا نہیں پا رہے ہیں تو اس اسکیم کا انہیں فائدہ کس طرح ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے راشن کارڈ پر ملنے والے مٹی کے تیل کا کوٹہ بھی کم کر دیا ہے جس سے غریبوں کو بڑی دقتیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے حکومت سے رسوئی گیس کی قیمت کم کرنے اور راشن کارڈ پر ملنے والے مٹی کے تیل کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.