ETV Bharat / state

مودی کی دوراندیشانہ قیادت نے سیاست کو قومی پالیسی میں تبدیلی کیا: نقوی

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 9:14 PM IST

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت اور پختہ ارادوں نے سیاست کی دقیانوسی طور طریقوں کو درکنار کر کے سیاست کو قومی پالیسی اور حکمرانی کو مثالی حکمرانی میں تبدیل کردیا ہے۔

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

مختار عباس نقوی نے پیر کو نو منتخب ضلع پنچایت صدر خیال رام لودھی کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات سالوں میں مودی حکومت کا فوکس غریب اور کمزور طبقات کا احترام اور ان کو خود کفیل بنانے کا رہا ہے۔

حکومت کے فیصلوں نے پالیسی پیرالیسس کی بیماری سے ملک کوآزاد کرایا ہے۔ شفاف اور نتائج بخش حکمرانی نے اقتدار کے دلالوں کی ناکے بندی اور لوٹ لابی پر تالے بندی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے غریبوں، کمزوروں طبقات کی آنکھوں میں خوشی اور زندگی میں خوشحالی یقینی کرنے کے لیے کئی بڑے اقدام کئے ہیں۔ گذشتہ سات سالوں میں دو کروڑ 30لاکھ غریبوں کو گھر دیا گیا ہے،11کروڑ 23لاکھ کسانوں کو کسان سمان ندھی کے تحت فائدہ مل رہا ہے آٹھ کروڑ سے زیادہ خواتین کو اجولا اسکیم کے تحت مفت گیس کنکشن دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جس وقت کورونا کی پہلی لہر بھارت میں آئی تھی ہمارے ملک میں پی پی ای کٹ، وینٹی لیٹر، کورونا ڈیڈی کیٹیڈ اسپتال، کورونا ٹیسٹنگ لیب، ٹیکہ کاری وغیرہ کی وافر سہولیات،وسائل نہیں تھے۔ تقریبا ایک سال کے اندر ہی آج بھارت کورونا ٹیسٹنگ کٹ، ڈیڈیکیٹیڈ کورونا اسپتال، کورونا ہیلتھ سنٹر، آئیسولیش بستر، آئی سی یو بیڈ، این 95ماسک کا پروڈکشن، پی پی ای کٹ کا پروڈکشن،میڈیکل آکسیجن،وینٹی لیٹر کی پروڈکشن میں ہندوستان خودکفیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "جان ہے تو جہان ہے" کے عزم کے ساتھ مرکز میں نریندر مودی حکومت اور اترپردیش میں یوگی حکومت نے اس چیلنجنگ وقت میں کام کیا ہے۔ مودی حکومت نے کورونا کے چیلنجز کے دوران 80کروڑ لوگوں کو ایک سال سے زیادہ وقت تک مفت میں فی ماہ اناج دیا ہے۔ اسے جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم غریب فلاح اناج اسکیم کے تحت دوبارہ 80کروڑ ضرورت مندوں کو فی ماہ فی شخص 5کلو مفت میں اناج دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مختارعباس نقوی نے کہا کہ مودی حکومت کی ہر ترقیاتی اسکیم"پختہ سوچ اور ہر ایک کی خوداختیاری سے عبارت رہی ہے۔ جس کا فائدہ سماج کے سبھی طبقات کو ہوا ہے۔ احترام کے ساتھ خود اختیاری بغیر کسی منھ بھرائی کے خود کفالت کے عزم کے ساتھ مودی حکومت نے "ریفارم، پرفارم، ٹرانسفارم" کی پالیسی کے ذریعہ سماج کے ہر طبقے کو ترقی کا برابر حصہ دار، شراکت دار بنایا ہے۔ مودی حکومت"گاؤں، غریب، کسان،نوجوان،جھگی جھونپڑی کے انسان کے مفادات کو وقف شدہ حکومت ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.