دہلی کے تلک نگر میں کورونا وائرس کی ممانعت کے باوجود اسپا سنٹر میں بغیر کسی خوف کے سیکس ریکیٹ چل رہا تھا۔ جس کا دہلی خواتین کمیشن نے پردہ فاش کیا ہے۔
کورونا وبا کے رہنما خطوط کے مطابق اس کو اسپا سنٹر کھولنے کی اجازت نہیں ہے، اس کے باوجود تلک نگر میں اسپا سینٹر چل رہا تھا۔ سیکس ریکیٹ میں معلومات دہلی خواتین کمیشن کے ہیلپ لائن نمبر 181 پر کسی نے دی تھی۔
خواتین کمیشن کی ٹیم دہلی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور پانچ مراکز پر چھاپے مارے۔ اسپا سنٹر میں چھاپے کے دوران متعدد قابل اعتراض اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔
تلک نگر کے 'امیزنگ اسپا' میں داخل ہونے پر دہلی پولیس اور کمیشن کی ٹیم نے بہت سے لوگوں کو قابل اعتراض حالت میں پایا۔ جس کے بعد ان لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپا سنٹر میں متعدد لڑکیوں کے بیانات بھی درج کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے اس پورے معاملے سے متعلق ایف آئی آر درج کی ہے۔ نیز سی سی ٹی وی فوٹیج بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
اس سارے معاملے پر دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے دیگر تین اسپاز کے بارے میں بھی معلومات دی ہیں لیکن اطلاع ملتے ہی وہ فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر کورونا دور میں بھی بنا کسی خوف کے چلایا جارہا تھا۔ اس کی ذمہ داری دہلی پولیس کی ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سارے معاملے پر جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن نے پوچھا ہے کہ ایم سی ڈی اور پولیس کی معلومات کے بغیر اسپا سنٹر پر یہ سرگرمیاں کس طرح کھل کر چل رہی ہیں۔