قومی دارالحکومت دہلی میں اکتوبر کا آغاز بارش سے ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمعہ کے روز دہلی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
وہیں دوسری طرف محکمہ موسمیات نے دہلی اور این سی آر میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ درجہ حرارت میں ایک ڈگری کی کمی رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری درج کیا جاسکتا ہے۔ جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد اب ہفتہ کو درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی
اس کے ساتھ ہی دہلی کے کئی علاقوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب اتوار کو موسم صاف رہے گا جس کے بعد بارش کا عمل رک سکتا ہے۔