ETV Bharat / state

Delhi Waqf Board : دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا انٹیک انجینئرز ٹیم کے ساتھ جامع مسجد کا دورہ - دہلی جامع مسجد نیوز

طوفانی بارش کی وجہ سے تاریخی شاہی جامع مسجد کے بڑے گنبد کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے اسی لیے ماہرین کی نگرانی میں فوری طور پر مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور گرے ہوئے کلس کو بڑے گنبد پر دوبارہ نصب کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم تفصیلی سروے اور جائزہ لے رہی ہے۔ Delhi Waqf Board Chairman visits Jama Masjid with Intake Engineers

Delhi Waqf Board
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا انٹیک انجینئرز ٹیم کے ساتھ جامع مسجد کا دورہ
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 10:56 PM IST

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان Delhi Waqf Board Chairman نے یہ باتیں آج جامع مسجد کا دورہ کرنے کے بعد کہیں ۔امانت اللہ خان نے آج بعد نماز ظہر نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچر ہیریٹیج (انٹیک) Intake Engineers اور دہلی وقف بورڈ کے افسران کی ایک ٹیم کے ساتھ جامع مسجد کا دورہ کیا اور تیز آندھی اور بارش میں بڑے گنبد کے کلس کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ چیئرمین کے ساتھ نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچر ہیریٹیج (انٹیک) کی ڈائریکٹر بی جیا بھی موجود تھیں۔ وقف بورڈ کے چیئرمین نے جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری سے ملاقات کرکے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران شاہی امام نے تیز آندھی اور بارش کے بعد جامع مسجد میں ہونے والے حادثہ سے وقف بورڈ کے چیئرمین کو باخبر کرایا۔

Delhi Waqf Board
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا انٹیک انجینئرز ٹیم کے ساتھ جامع مسجد کا دورہ
شاہی امام Shahi Imam کے مطابق تیز آندھی اور بارش میں کئی بڑے پتھر اپنی جگہ سے گرگئے اور بڑے گنبد کا کئی ٹن وزنی کلس تین حصوں میں تقسیم ہوگیا جس کے دو حصے نیچے گرگئے جبکہ ایک حصہ ابھی بھی گنبد پر ہی اٹکا ہوا ہے اس لیے ترجیحی بنیاد پر لٹکے ہوئے حصہ کو فوری طور پر اتارنے یا کلس کو مکمل طور پر دوبارہ نصب کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہی امام کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے وقف بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ جلد از جلد اس کام کو مکمل کرلیا جائے گا۔آج جب ماہرین کی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ برجی ٹوٹ کر نہیں گری بلکہ برجی جو کہ کافی وزنی ہے وہ کئی حصوں میں لوہے کی ایک راڈ پر گنبد کے اوپر نصب تھی جس کے دو حصے زمین پر گر گئے اس کی وجہ سے پتھروں اور خود بھاری بھرکم برجی کو نقصان پہنچا۔

حیرت انگیز طور پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ تاریخی شاہی مسجد کی گنبد پر نصب یہ کلس کسی ایک دھات سے نہیں بنا بلکہ کئی قیمتی دھاتوں کو ڈھال کر انھیں بنایا گیا ہے جس میں سونا بھی شامل ہے اور بنا ویلڈنگ کیے یہ الگ الگ حصوں میں گنبد پر لگے لوہے کی ایک راڈ پر نصب تھا۔

وقف بورڈ Waqf Board کے سیکشن افسر حافظ محفوظ محمد کو جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تو انہوں نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے لیے وقف بورڈ سے انجینئروں کی ایک ٹیم بھیجی اور آج چیئرمین دہلی وقف بورڈ بذات خود ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ معائنہ کرنے کے لیے جامع مسجد پہنچے۔ یہ بھی قابل غور ہے کہ جامع مسجد کافی عرصہ سے خستہ حالی کی شکار ہے اور ماضی قریب میں کئی بڑے پتھر اپنی جگہ چھوڑ چکے ہیں اور کئی مرتبہ ان کا کچھ حصہ صحن میں بھی آکر گرا ہے۔ ان سب باتوں کو لیکر شاہی امام سید احمد بخاری نے گزشتہ دنوں محکمہ آثار قدیمہ سے لیکر حکومت ہند کو کئی مرتبہ خطوط ارسال کیے اور کئی اراکین پارلیمان نے جامع مسجد کی خستہ حالی اور تزئین و مرمت کا معاملہ پارلیمینٹ میں اٹھایا۔

مزید پڑھیں: Jama Masjid Finial Damage: شاہی امام نے کلس کی مرمت کرنے کا محکمہ آثار قدیمہ سے مطالبہ کیا

تاہم حکومت کی طرف سے کسی طرح کی یقین دہانی نا کرائے جانے کے بعد دہلی وقف بورڈ نے اس معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لیا اور بورڈ چیئرمین امانت اللہ خان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے ابتدائی مرحلہ کے کئی معائنے اور سروے کے بعد ماہرین سے تفصیلی موقع معائنہ کرایا گیا جس کے بعد پوری جامع مسجد کی جامع تزئین کاری اور مرمت کی ذمہ داری نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچر ہیریٹیج (انٹیک) کو دیدی گئی ہے جس پر تقریبا 50 کروڑ کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے اور اندازہ یہ ہے کہ صحیح طریقہ سے مرمت اور تزئین کاری میں کم ازکم تین سال کا عرصہ لگ جائے گا۔

وقف بورڈ کے افسران کے مطابق جلد ہی اس منصوبہ پر عمل شروع ہوجائے گا۔ آج چیئرمین امانت اللہ خان کے ساتھ جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے وقت نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچر ہیریٹیج (انٹیک) کی ڈائریکٹر بی جیا، وقف بورڈ کے سیکشن افسر حافظ محفوظ محمد، سماجی کارکن حافظ جاوید اور نائب شاہی امام سید شعبان بخاری کے علاوہ وقف بورڈ کے انجینئروں کی ایک ٹیم موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.