دہلی کے شمال مشرقی ضلع گوکل پوری میں ایک غیر مسلم خاندان تشدد کا نشانہ بن گیا اس کی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی دکانیں مسلمانوں کو کرائے پر دی ہوئی تھیں۔
اس خاندان کے افراد اب سڑکوں اور گلیوں میں بھٹک رہے ہیں، متاثرہ خاندان کے کرن نامی نوجوان نے کہا کہ 'وہ ایک ڈیلی ویجر ہیں اور اس دن بھاگیراتھی وہار روڈ پر پتھراؤ کیا جا رہا تھا اس بیچ ان کا مکان جلا دیا گیا'۔
انہوں نے مزید کہا 'میں اپنی 13 سالہ بہن کے ساتھ پہلے منزلے پر تھا، میں نیچے دیکھنے گیا کہ کیا ہو رہا ہے لیکن اس بیچ ہجوم نے دکانوں میں آگ لگا دی، حالانکہ مقامی لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے'۔
یہ دکانیں ایک جنک ڈیلر اور کینچی تیز کرنے والے لوہار نے کرائے پر لی ہوئی تھی جس میں ہجوم نے آگ لگا دی اور یہ آگ پہلے منزلے تک چلی گئی۔
کرن نے کہا 'جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت میرے والدین گھر پر نہیں تھے۔
وہیں کرن کے بڑے بھائی آشیش نے بتایا 'ہمارا گھر اب جل چکا ہے اور ہم نے پڑوس کے ایک گھر میں پناہ لی ہوئی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا 'ہم دن میں اکثر اپنا وقت گلیوں میں گزار رہے ہیں اور رات میں ہم پڑوسیوں کے گھر جا کر سوتے ہیں'۔