ETV Bharat / state

فائرنگ کرنے والے شاہ رخ کی کار برآمد

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 8:42 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے دوران فائرنگ کرنے والے شاہ رخ کی کار کو کرائم برانچ نے شاملی سے برآمد کر لیا ہے۔ اسی کار سے وہ فائرنگ کے بعد فرار ہوا تھا۔

فائرنگ کرنے والے شاہ رخ کی کار برآمد
فائرنگ کرنے والے شاہ رخ کی کار برآمد

دہلی کرائم برانچ نے تشدد کے دوران فائرنگ کرنے والے شاہ رخ کی کار کو ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی سے برآمد کر لیا ہے۔ اس نے فرار ہونے کے لیے اسی گاڑی کا استعمال کیا تھا۔ اس کار میں سوار ہو کر وہ پہلے جالندھر اور پھر شاملی کی طرف گیا۔ گرفتاری کے خوف سے اس نے اپنی گاڑی چھپا دی تھی۔

فائرنگ کرنے والے شاہ رخ کی کار برآمد

معلومات کے مطابق 24 فروری کو شاہ رخ نے دہلی کے جعفرآباد کے قریب تشدد کے دوران فائرنگ کی تھی۔ اس کے بعد فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد پولیس اسے تلاش کر رہی تھی۔

فائرنگ کرنے والے شاہ رخ کی کار برآمد
فائرنگ کرنے والے شاہ رخ کی کار برآمد

شاہ رخ نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ پہلے اپنے چچا کی گاڑی کے ساتھ جالندھر گیا اور پھر بریلی کے راستے شاملی گیا۔ اس نے اپنی گاڑی اسی جگہ پر چھپا دی۔ پولیس نے شاہ رخ کو گذشتہ منگل کو شاملی سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیش کے دوران اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اسلحہ دہلی میں چھپا دیا تھا جبکہ گاڑی شاملی میں چھپا دی تھی۔

اس اطلاع کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ شاملی پہنچی، جہاں سے اس گاڑی کو برآمد کرکے دہلی لایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی کسی واقعے میں استعمال نہیں ہوئی ہے، لیکن اس نے یہ گاڑی فرار ہونے کے دوران استعمال کی ہے۔ لہذا، اس وقت اس گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اسلحہ برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔

کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں شاہ رخ کا اسلحہ ابھی تک برآمد نہیں ہوا ہے۔ اس نے اس بارے میں اہم معلومات شیئر کی ہے، جس پر کرائم برانچ کی ٹیم کام کر رہی ہے۔ جلد ہی وہ اسلحہ برآمد کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.